جمعہ‬‮ ، 24 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستان کے صبر کاپیمانہ لبریز،پاکستان کا روس میں اہم ترین اعلان،افغانستان کو آخری وارننگ دیدی گئی

datetime 27  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو (آئی این پی)پاکستان نے افغان حکومت سے سرحد پار دہشتگردی کے خلاف کاروائی تیز کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے کہ کابل حکومت پاکستا ن پر اثر انداز ہونے والے اور سرحد پار حملوں کے ذمہ دار دہشتگرد گروپوں کے خلا ف کاروائی کیلئے موثراقدامات اٹھائے گی ، پاکستا ن نے خصوصی آپریشنز کے ذریعے افغان سرحد پرموجود دہشتگرد گروپوں کے نیٹ ورکس کا خاتمہ کردیا ہے ،

پاکستان کی طرف سے دہشتگردوں کے خلاف جاری کاروائیاں انتہائی کامیاب رہی ہیں جنھیں بین الاقومی برادری کی طرف سے بھی تسلیم کیا گیا ہے،ہم جامع قومی ایکشن پلان کے تحت اپنی کامیابیوں کو مستحکم کررہے ہیں،پاکستان افغانستان میں امن واستحکام کے حصول اور افغان قیادت کے ساتھ امن عمل کی حمایت کیلئے کردار ادا کرنے کیلئے پرعزم ہے،مسئلہ کشمیر جنوبی ایشیاء کا سب سے بڑا مسئلہ ہے اسے حل نہ کیا گیا تو یہ پورے خطے کے امن و استحکام کیلئے خطرہ ہوگا،21ویں صدی کئی کثیرالجہت قوتوں کا دور ہے،دہشتگردی،سماجی و اقتصادی عوام اور ماحولیاتی تبدیلی مشترکہ چیلنج ہیں،کانفرنس مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی وضع کرے۔روسی خبررساں ادارے’’ سپتنک نیوز‘‘ کے مطابق بدھ کو روسی دارالحکومت ‘ماسکو’ میں چھٹی بین الاقوامی سیکورٹی کانفرنس کا آغازہوگیا جس میں پاکستانی وزیر دفاع سمیت 80 ممالک کے وفود شریک ہیں۔کانفرنس  جمعرات تک جاری رہے گی ۔ عالمی سیکیورٹی کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا تھاکہ پاکستان افغان حکومت سے توقع رکھتا ہے کہ وہ پاکستا ن پر اثر انداز ہونے والے اور سرحد پار حملوں کے ذمہ دار دہشتگرد گروپوں کے خلا ف کاروائی کیلئے موثراقدامات اٹھائے گا۔انھوں نے کہاکہ پاکستا ن نے خصوصی آپریشنز کے ذریعے افغان سرحد پرموجود دہشتگرد گروپوں کے نیٹ ورکس کا خاتمہ کردیا ہے ۔

پاکستان کی طرف سے دہشتگردوں کے خلاف جاری کاروائیاں انتہائی کامیاب رہی ہیں جنھیں بین الاقومی برادری کی طرف سے بھی تسلیم کیا گیا ہے ۔انھوں نے کہاکہ اس وقت متاثرہ علاقوں میں ہمارے فوجی آپریشن میں ترقی اورجامع اقتصادی حکمت عملی شامل ہے ۔ہم جامع قومی ایکشن پلان کے تحت اپنی کامیابیوں کو مستحکم کررہے ہیں۔وزیردفاع خواجہ آصف نے کہاکہ پاکستان افغانستان میں امن واستحکام کے حصول اور افغان قیادت کے ساتھ امن عمل کی حمایت کیلئے کردار ادا کرنے کیلئے پرعزم ہے ۔خواجہ آصف نے کہا کہ 21ویں صدی کئی کثیرالجہت قوتوں کا دور ہے،21ویں صدی اقتصادی بحالی ایک دوسرے پر انحصاری کا دورہ ہے،آج کا دور سیاسی حکمت عملی کے الائنسز کا دوبارہ استوار ہے،دہشتگردی،سماجی و اقتصادی عوام اور ماحولیاتی تبدیلی مشترکہ چیلنج ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شام،یمن،عراق،افغانستان اور شمالی افریقہ کے تنازعات بھی مشترکہ چیلنج ہیں،کانفرنس مشترکہ چیلنجوں سے نمٹنے کیلئے حکمت عملی وضع کرے۔مسئلہ کشمیر جنوبی ایشیاء کا سب سے بڑا مسئلہ ہے،مسئلہ کشمیر حل نہ کیا گیا تو یہ پورے خطے کے امن و استحکام کیلئے خطرہ ہوگا۔ماسکو میں ہونے والی چھٹی بین الاقوامی سیکورٹی کانفرنس کے ایجنڈے میں دہشتگردی کا مقابلہ کرنے کے علاوہ ایشیا بحر الکاہل خطے اوریورپ کی سیکورٹی شامل ہے ۔کانفرنس میں 700 مہمان بشمول 28 ممالک کے وفود شریک ہیں جنکی قیادت وزرائے دفاع، مسلح افواج کے سربراہ، سنئیر عسکری کمانڈر اور ان ممالک ے کے ماہرین کر رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…