کراچی(آئی این پی)کراچی میں میٹرک امتحانات میں شفافیت ، نقل کی روک تھام سمیت بڑے بڑے دعوے دھرے رہ گئے۔ وقت سے قبل فزکس کے اہم ترین پرچے کے آؤٹ ہونے پر انتظامیہ کا کردار بھی مشکوک ہو گیا۔ کراچی کے کئی امتحانی مراکز کے باہر دسویں جماعت کا فزکس کا پرچہ فوٹو اسٹیٹ شاپ پر دستیاب نظر آیا۔
پرچہ قبل از وقت آؤٹ ہونے پر طلباء بھی با آسانی واٹس ایپ پر جوابات وصول کر کے پرچہ حل کرتے رہے۔تمام تر صورتحال پر میٹرک بورڈ چیئر مین نے بے بسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ واٹس ایپ پر آنے والے جوابات کو میں کیسے روک سکتا ہوں۔ البتہ پیپر آؤٹ ہونے کی تحقیقات کرائی جائیں گی۔