منگل‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2025 

عراق لیبیا اورشام میں امریکی مداخلت،حکومتیں بدلنے کا حق کس نے دیا؟پاکستان نے سخت موقف اپنالیا

datetime 9  اپریل‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سیالکوٹ (آئی این پی) وزیر دفاع پانی وبجلی خواجہ محمدآصف نے کہا ہے کہ چودہ پندرہ سال سے عراق لیبیا شام میں امریکی مداخلت جاری ہے اورشام پر امریکی حملوں کو میں علیحدہ چیز تصور نہیں کرتا۔ حکومتی پالیسیوں سے اختلافات ہو سکتے ہیں لیکن ان ممالک کے مسلمانوں پر جو قیامت گزر رہی ہے وہ تاریخی باب ہے عراق اور لیبیا میں بھی آمریت کی حمائیت کسی نے نہیں کی تھی لیکن حکومتیں بدلنے کا بنیادی حق کسی

اور ملک کو نہیں دیا جا سکتاان ممالک میں جو تباہی ہورہی ہے یہ ایسا المیہ ہے جس کا احتتام سامنے نہیں آرہامسلم اْمّہ کو ایسے معاملات خود طے کرنے چاہییں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائیش گاہ پر صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ پانی کی کمی کی وجہ سے چند روز قبل بجلی کا بحران آیا تھا اب حالات بہتر ہیں رمضان میں ہماری کوشش ہو گی کہ عوام کو غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سامنا نہ کرنا پڑے تاکہ عوام سحر افطار کا اہتمام سکون سے کرسکیں خواجہ محمد آصف نے مزید کہا کہ پانامہ کیس کا فیصلہ آنے والا ہے عدلیہ آزاد ہے جو فیصلہ آئے گا اسے قبول کرینگے پانامہ میں عمران خان نے جو میٹریل دیا ہے یا نہیں دیااب فیصلے کی گھڑی ہے ان کا اب اس سے کوئی تعلق نہیں وزیر اعظم بننے کی خواہش پر کسی پر پابندی نہیں لگائی جا سکتی خواجہ محمد آصف نے مزید کہا کہ پانامہ کیس کا فیصلہ آنے والا ہے عدلیہ آزاد ہے جو فیصلہ آئے گا اسے قبول کرینگے پانامہ میں عمران خان نے جو میٹریل دیا ہے یا نہیں دیااب فیصلے کی گھڑی ہے ان کا اب اس سے کوئی تعلق نہیں وزیر اعظم بننے کی خواہش پر کسی پر پابندی نہیں لگائی جا سکتی .عمران خان نے جنرل مشرف دور میں بھی ان کے در پر حاضریاں دی تھیں لیکن ان کے خواب شرمندہ تعبیر نہ ہوئے اب بھی اقتدار میں آنے کے لیے مختلف کوششیں کر رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…