دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان کے اہم برادر اسلامی ملک متحدہ عرب امارات کی حکومت کی بھارتیوں پر کمال مہربانیاں، تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی حکومت نے امریکی ویزایا گرین کارڈ رکھنے والے بھارتی شہریوں کو یو اے ای آنے پر ویزا حاصل کرنے کا اہل قرار دیدیا ۔یعنی اب یو اے ای کا دورہ کرنے والے بھارتی اب پہلے ویزہ لینے کے پابند نہ ہوں گے۔”گلف نیوز “کابینہ سے پاس ہونے والے حکمنامے میں انکشاف ہوا ہے کہ یو اے ای
حکومت نے امریکی ویزا یا گرین کارڈ کے حامل بھارتی پاسپورٹ ہولڈرز کو اپنے ملک آنے پر ویزا حاصل کرنے کا اہل قرار دیدیا ہے ۔ویزا 2ہفتوں کیلئے قابل عمل ہو گا جس میں ایک بار توسیع بھی کرائی جا سکے گی ۔ویزے کے عمل کو آسان کرنے کا فیصلے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی ، سیاسی اور تجارتی تعلقات کو بہتر بنانا اور وسعت دینا ہے ۔واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات اور بھارت کے مابین مختلف نوعیت کے کئی معاہدے بھی ہو چکے ہیں۔