جمعہ‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2025 

خواتین کاریپ،قتل،اغواء ،تیزاب گردی،کس صوبے میں سب سے زیادہ جرائم ہوئے؟کس میں کم؟ حیرت انگیزانکشافات

datetime 19  مارچ‬‮  2017 |

اسلام آباد (آئی این پی ) ملک بھر میں سال 2016کے دوران مجموعی طور پر 14ہزار 212 انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے واقعات رپورٹ ہوئے۔پنجاب میں 7313،سندھ میں 2817،بلوچستان میں612،خیبرپختونخوا میں 3247 اور وفاق میں 223واقعات رونما ہوئے۔صرف پنجاب اور سندھ میں ریپ کے 3390،غیرت کے نام پر قتل کے 322 ،خواتین کے اغواء کے1680،تیزاب گردی اور جلانے کے 56، بچوں کے اغواء اور انکے

جنسی طور پر حراساں کرنے کے 125 اور قتل کے 882واقعات رپورٹ ہوے۔دستاویزات کے مطابق گزشتہ سال 2016میں پنجاب میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے 7ہزار313واقعات رپورٹ ہوئے،جن میں قتل کے 688،مارپیٹ کے 539 واقعات شامل ہیں۔دستاویزات کے مطابق 2016میں پنجاب میں غیرت کے نام پر 222افراد کو قتل کیا گیا جبکہ تیزاب گردی اور جلانے کے 49اور ونی کیے جانے کے 7 واقعات رونما ہوئے۔دستاویزات کے مطابق پنجاب میں 2938ریپ کے،گینگ ریپ کے 222 واقعات رپورٹ ہوئے جبکہ دیگر انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے 2423واقعات رونما ہوئے۔دستاویزات کے مطابق سندھ میں2016کے دوران غیرت کے نام پر 100،اغوا کے 369،خواتین کے اغوا کے 1680،قتل کے 194،مارپیٹ کے 59،زبردستی شادی کے 6،کم عمر میں شادی کے 2،تیزاب گردی اور جلانے کے 7،ریپ کے 165،گینگ ریپ کے 13،نوکری کے دوران دفاتر میں ہراساں کرنے کے 26،بچوں کے اغوا کے 94،بچوں سے زیادتی کے 53،بچوں کو جنسی ہراساں کرنے کے 31 واقعات رپورٹ ہوئے جبکہ سندھ میں مجموعی طور پر 2829واقعات رونما ہوئے،ملک بھر میں سال 2016کے دوران مجموعی طور پر 14ہزار 212 انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے واقعات رپورٹ ہوئے۔پنجاب میں 7313،سندھ میں 2817،بلوچستان میں612،خیبرپختونخوا میں 3247 اور وفاق میں 223واقعات رونما ہوئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں


جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…