پاکستان کی سیاست میں ہلچل، مصطفیٰ کمال نے پاک سرزمین پارٹی ختم کرنے کا اعلان کر دیا،وجہ بھی سامنے آگئی

19  مارچ‬‮  2017

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) جس دن لگا کہ پارٹی سے ملک وقوم کو نقصان پہنچ رہا ہے ،اسی دن پارٹی ختم کردیں گے، اختلافات رکھتے ہوئے جینےکا سلیقہ سیکھنا ہو گا ۔ان خیالات کا اظہار پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کراچی میں پی ایس پی بزنس فورم

سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ان کا کہنا تھا 30 سال سے کراچی میں ایک جماعت کی حکمرانی رہی ہے، مہاجرکے نام پرجتنا مینڈیٹ تھا سب ان کو دے دیا مگر مہاجر کے حالات نہ بدلے۔ان کا کہناتھاکہ 22 اگست کے بعد بانی ایم کیوایم کا دفاع ان لوگوں کے لیے مشکل ہوگیا تھا،انہوں نے اس بات کو یکسر مسترد کرتے ہوئےکہا کہ یہ بات غلط ہے کہ مہاجر بانی ایم کیوایم سے دیوانہ وار محبت کرتے ہیں ۔مصطفیٰ کمال نے کہا کہ سیاست سے کچھ حاصل کرنے نہیں بلکہ سیاست کو بھائی سے بھائی کو ملانے کیلئے استعمال کر رہا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے طرز سیاست پر پر کئی اعتراض ہو سکتے ہیں اس پربحث ہوسکتی ہے،مگر ہم اسے بدلیں گے نہیں کیونکہ ہمارا کوئی ذاتی مفاد نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اپنے حصے کے چراغ کو جلانے کی کوشش کی ہے،23 مارچ کو ہماری جدوجہد کا ایک سال مکمل ہوجائیگا ۔انہوں نے 23 مارچ کو جلسے کا اعلان بھی کیا۔اس موقع پر تقریب میں ایم کیو ایم کے سینیٹر عبدالحسیب خان بھی شریک ہوئے ۔عبدالحسیب خان کے تقریب میں پہنچنے پر مصطفیٰ کمال اور انیس قائم خانی نے ان کا استقبال کیا ۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…