سرینگر (این این آئی) معروف آزادی پسند کشمیری رہنما،الفتح کے بانی رکن اورجموں وکشمیر پیپلز لیگ کے بانی چیرمین نذیر احمد وانی امریکہ میں طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق نذیر احمد وانی 1949ء میں سرینگر میں ایک معروف سیاسی رہنما غلام رسول وانی کے گھر پیدا ہوئے تھے۔وہ چھوٹا بچہ تھا جب مقبوضہ کشمیر میں اس وقت کے وزیر اعظم بخشی غلام محمد نے ان کے والد کو26جنوری
1957ء کوجلاوطن کیا۔ انہوں نے باقی کی زندگی آزادکشمیر میں گزاری۔نذیر وانی 1960ء کی دہائی میں آزادی پسند تنظیم الفتح کی داغ بیل ڈالنے والے بانی ارکان میں شامل تھے اور ساتھ ساتھ انہوں نے زرعی سائنس میں ڈگری بھی حاصل کی۔جلد ہی انہیں الفتح کی سرگرمیوں کی وجہ سے گرفتارکیا گیا۔ وہ دیگر رہنماؤں کے ساتھ جیل میں تھے اور دوسری طرف تمام آزادی پسند تنظیموں کو ایک پرچم تلے جمع کرنے کو ششیں جاری تھیں۔