کراچی (آئی این پی) سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے اعتراف کیا ہے کہ ایم کیو ایم ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کرتی رہی اور یہ کہ یہ سیاسی جماعت نہیں مافیا بن گئی تھی۔ہفتہ کو ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے متحدہ کے دو ڈاکٹروں نے دو اعتراف کر لئے۔ ایک ٹارگٹ کلنگ کا اور دوسرا بھتہ خوری کا۔ متحدہ کو سیاسی جماعت کی
بجائے مافیا بھی قرار دے ڈالا۔ کراچی کی سب سے بڑی جماعت کی تاریخ تشدد، مار دھاڑ اور قتل و غارت سے عبارت ہے۔ بالآخر ایم کیو ایم کے دو بڑے کھلاڑیوں نے مان ہی لیا۔سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کے بعد دوسرا اعتراف ڈاکٹر فارو ق ستار کی طرف سے کیا گیا انکا تھا کہ تشدد ان کی جماعت کی پالیسی کبھی نہیں رہی۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے شکوہ کیا کہ مائنس ون کے باوجود انہیں قبول نہیں کیا جا رہا۔