لاہور( این این آئی )وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ رواں برس پاکستان کے حج کوٹے میں اضافہ کرتے ہوئے درخواستوں کی تعداد کو بڑھا کر 1 لاکھ 79 ہزار 210 کردیا گیا ہے،حکومتی اسکیم پر حاجیوں کا اعتماد بحال ہوچکا ہے اور اس کا اندازہ حکومتی حج اسکیم کو موصول ہونے والی درخواستوں سے لگایا جاسکتا ہے۔ایک انٹرویو میں انہوں
نے کہا کہ سرکاری حج اسکیم کو موصول ہونے والی درخواستوں میں 300 فیصد اضافہ ہوچکا ہے، 2013 میں حج درخواستوں کی تعداد 86 ہزار 919 تھی جو 2016 میں 2 لاکھ 80 ہزار 617 تک پہنچ چکی ہے۔انہوںنے کہا کہ رواں برس حاجیوں کی رہائش، ٹرانسپورٹ اور کھانے پینے سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے کام کا آغاز کیا جاچکا ہے۔