جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

دنیا کے وہ ممالک جہاں رہنا سب سے زیادہ سستا ،پاکستان کا نمبر کونساہے؟آپ کو یقین نہیں آئیگا

datetime 8  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)دنیا کے مہنگے ترین ممالک کا تذکرہ تو بہت ہوتا ہے لیکن ایک عام آدمی کو زیادہ دلچسپی یہ جاننے میں ہوتی ہے کہ دنیا کے سستے ترین ممالک کون سے ہیں۔ مختلف ممالک میں اشیائے ضرورت کی قیمتوں اور کرایوں وغیرہ کا امریکی شہر نیویارک کے اخراجات سے تقابل کیا گیا۔

دنیا کے پچاس سستے ترین ممالک میں سے پچاسویں نمبر پر یورپی ملک بیلارس ، جہاں نیویارک کی نسبت گھروں کا کرایہ تقریباً 85 فیصد کم اور ضروری اشیاء کی قیمتیں تقریباً 67 فیصد کم ہیں۔ یہ ملک مشرقی یورپ میں واقع ہے۔ اس کی سرحدیں پولینڈ، یوکرین اور روس کیساتھ ملتی ہیں۔ اس کے دارلحکومت میں بہترین زندگی گزارنے کیلئے ماہانہ کرایہ 440ڈالر و دیگر ماہانہ اخراجات 450 ڈالر ہوسکتے ہیں۔ انچاسویں نمبر پر یورپی ملک پیرو ، جس کے دارالحکومت لیما میں اوسط کرایہ 427 ڈالر و دیگر اخراجات 490 ڈالر ہیں۔ اسکے بعد 48 ویں نمبر یورپی ملک لتھوانیا جہاں زندگی گزارنا دیگر کئی یورپی ممالک کی نسبت خاصا سستا ہے۔ سینتالیسویں نمبر پر کروشیا اور 46 ویں نمبر پر سستا ترین ملک مراکش ہے۔ان پانچ ممالک سے بھی سستے ممالک کی بات کریں تو بالترتیب لیٹویا، پرتگال، مصر، آرمینیا، فلپائن، بنگلہ دیش، روس، ہنگری، شام، سلووینیا، جرمنی، تیونیسیا، سپین، اسٹونیا، ترکی، برازیل،

جارجیا، نیپال، البانیا، مونٹی نیگرو، الجیریا، یوکرین، آذربائیجان، میکسیکو، رومانیہ، بلغاریہ، یونان، سربیا، ملائیشیاء، چلی، مالدووا، پاکستان، کولمبیا، پولینڈ، بوسنیا اینڈ ہرزیگووینا، مقدونیہ، چیک ری پبلک، پیراگوائے، عمان، زیمبیا، قازقستان، سعودی عرب، کسوووو، بھارت اور جنوبی افریقہ کا نمبر آتا ہے۔

اس فہرست کے مطابق جنوبی افریقہ سستا ترین ملک قرار پایا ہے۔ اسکے دارالحکومت کیپ ٹاؤن میں اوسط ماہانہ اخراجات 400ڈالر (تقریباً 40 ہزار پاکستانی روپے) سے کم ہیں، جبکہ ڈربن جیسے شہر میں ایک بیڈروم کرائے پر لینے کے ماہانہ اخراجات اوسطاً 280 ڈالر (تقریباً 28ہزار پاکستانی روپے) ہیں۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…