بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

پاک افغان لڑائی میں فائدہ کس کا ہوگا؟اے این پی نے افغانستان اورپاکستان دونوں کوانتباہ کردیا

datetime 21  فروری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی ) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی راہنماء سینٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ پاک افغان کشیدگی دونوں ممالک کے مفاد میں نہیں ،فائدہ بھارت اٹھائے گا ،دونوں ممالک ایک جیسی صورتحال سے دوچار ہیں ،دفتر خارجہ میں ’’بابو ازم‘‘ ختم کرکے سفارتی کوششیں بروئے کار لائی جائیں۔منگل کو اپنے بیان میں شاہی سید نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی عدم تشدد اور احترام انسانیت پر یقین رکھتی ہے ،

شاہی سید نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان کشیدگی پر تشویش ہے ،دونوں ممالک ماضی میں سگے بھائیوں کی طرح رہے ہیں ،بھارت کے ساتھ ہونے والی جنگوں میں مغربی بارڈر پر ایک سپاہی بھی نہیں لگایا گیا تھا ،آج دونوں ممالک کے درمیان اتنی کشیدگی کیوں ہے ؟دونوں ممالک کے درمیان لڑائی سے فائدہ بھارت کا ہو گا ،جس طرح پرامن افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے اس طرح افغانستان کو بھی سمجھنا ہو گا کہ پرامن پاکستان ہی افغانستان کے مفاد میں ہے،دونوں ممالک مل بیٹھیں اور مسئلے کا حل نکالیں ،انہوں نے کہا کہ دفتر خارجہ میں’’بابو ازم‘‘ کو ختم کیا جائے اور دفتر خارجہ کے بابو اپنے دفاتر سے باہر نکل کر بیرونی دنیا کو ان مسائل سے آگاہ کریں۔دونوں ممالک کے درمیان لڑائی سے فائدہ بھارت کا ہو گا ،جس طرح پرامن افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے اس طرح افغانستان کو بھی سمجھنا ہو گا کہ پرامن پاکستان ہی افغانستان کے مفاد میں ہے،دونوں ممالک مل بیٹھیں اور مسئلے کا حل نکالیں ،انہوں نے کہا کہ دفتر خارجہ میں’’بابو ازم‘‘ کو ختم کیا جائے اور دفتر خارجہ کے بابو اپنے دفاتر سے باہر نکل کر بیرونی دنیا کو ان مسائل سے آگاہ کریں۔انہوں نے چارسدہ میں ہونے والی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت مذمت کا نہیں بلکہ مذاحمت کا ہے ،پوری قوم یکسوئی سے اس عفریت کا مقابلہ کرے اور حکومت نیشنل ایکشن پلان پر من و عن عمل پیرا ہو۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…