اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سندھ کی درگاہ پرحملے کے بعدپاکستان نے ملک بھرمیں 100سےزائددہشگردوں کومارنے کادعویٰ کیاہے اورساتھ ہی افغانستان کو76خطرناک دہشتگردوں کی فہرست بھی دی ہے۔بھارتی میڈیانے سوال اٹھایاکہ آخرپاکستان جس نے 24سالوں میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی نہیں کی اس نے 24گھنٹے میں اتنے دہشتگردکیسے مارلیے۔
واضح رہے کہ سیکیورٹی فورسز نے کرم ایجنسی میں کارروائیاں کر کے 11 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ کرم ایجنسی کے علاقوں سپر کوٹ اور پارا چمکنی میں دہشت گرد افغانستان سے پاکستان کی سرحدی حدود میں داخل ہو رہے تھے کہ سیکیورٹی فورسز نے ان پر حملہ کر دیا۔اس دوران دہشت گردوں کی جانب سے بھی فائرنگ کی گئی تاہم سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 11 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ دہشت گردوں سے جھڑپ کے دوران دو سیکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوئے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق افغانستان سے تھا جو افغانستان سے کرم ایجنسی داخل ہو ر ہے تھے۔