اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد پولیس نے تیمور فائرنگ واقعہ کو غیر ارادی فعل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اہلکار کی فائرنگ کا مقصد تیمور کو جان سے مارنا نہیں تھا۔پولیس کی جانب سے تیمور ریاض قتل کیس کی تفتیش مکمل کرلی گئی ہیں جس میں کہاگیا کہ پولیس اہلکار سمیع اللہ کی جانب سے قتل غیر ارادی تھا اہلکار کی
فائرنگ کا مقصد تیمور کو جان سے مارنا نہیں تھا تیمور نے ناکے پر مشکوک حالت میں گاڑی کو تیز رفتاری سے بھگانے کی کوشش جو فائرنگ کا باعث بنا ۔اس کے علاوہ مقتول تیمور کی ساتھی لڑکی ماہین کا بیان بھی غیر ارادی قتل کی تائید کرتا ہے تمام واقعاتی شہادتوں اور گواہوں کے بیانات سے فائرنگ اور قتل غیرارادی ثابت ہوتے ہیں ۔