پیر‬‮ ، 01 جون‬‮ 2026 

دبئی سے پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

datetime 16  فروری‬‮  2017 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے پاکستان سے پولٹری اور اس کی مصنوعات کی درآمد پر 8سال سے عائد پابندی ہٹالی ہے۔ اس بات کا اعلان وزارت تجارت نے متحدہ عرب امارات کی طرف سے پابندی ہٹائے جانے کے بارے میں باضابطہ طور پر مطلع کیے جانے کے بعد کیا ہے۔جس کے تحت اب متحدہ عرب امارات کے ایکسپورٹ کے لیے محکمہ کی مصدقہ پاکستانی کمپنیاں انڈے اور مرغی کا گوشت متحدہ عرب

 

امارات بھیج سکیں گی اور یہ گوشت یو اے ای کے مطلوبہ معیارات اور ہیلتھ سرٹیفکیٹ سے منسلک مذبح خانوں کا ہوگا، جو پاکستان سے متحدہ عرب امارات کے لیے درآمدہو سکے گا۔وزیر تجارت خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان برادر ملک متحدہ عرب امارات جیسے طویل تجارتی شراکت دار کی طرف سے پولٹری پر عائد پابندی اٹھانے کے اقدام کو سراہتا ہے۔وزیر تجارت نے اس ضمن میں خارجہ امور بارے وزیراعظم کے مشیر سرتاج عزیز اور وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ سکندر حیات خان بوسن کے تعاون اورمتحدہ عرب امارات میں پاکستانی سفیر معظم احمد خان کی کوششوں کی بھی تعریف کی ہے۔وزیر تجارت نے متحدہ عرب امارات کے پولٹری انسپکٹرز کے حالیہ دورہ اور پاکستان پولٹری ایسوسی ایشن کے پیشہ ورانہ تعاون کا بھی اعتراف کیاہے متحدہ عرب امارات پاکستان سے سالانہ70کروڑ ڈالرسے زائد کی پولٹری مصنوعات درآمد کرتا تھااور پاکستان کو8سال قبل پولٹری مصنوعات متحدہ عرب امارات بھیجنے سے روک دیا گیا تھا۔



کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…