لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)’’ پاکستان بنی گا دبئی ‘‘دنیا کی 32مضبوط معیشتوں میں پاکستان کتنے نمبر ؟ شاندار رپورٹ سامنے آگئی ، پرائس وائر ہائوس کوپرز نے شاندار پیش گوئی کی ہے کہ 2030 میں دنیا کی 32مضبوط معیشتوں میں پاکستان 20ویں نمبر پر ہوگا‘ پرائس وائر ہائوس کوپرز پیشہ وارانہ خدمات فراہم کرنے والی دنیا کی سب سے بڑی فرم ہے۔ تفصیلات کے مطابق کمپنی نے 2030 میں مضبوط معیشتوں کے حامل
ملکوں کے بارے میں پیش گوئی کرتے ہوئے 2050 میں کس طرح عالمی اقتصادی آرڈر تبدیل ہوگا کے عنوان سے رپورٹ جاری کی ، جبکہ پرائس وائر ہاؤس کوپرز کی رپورٹ کے مطابق ممالک میں سے کچھ ممالک 13سال سے سرفہرست ہیں اور2030ء تک ان کی معیشتوں میں بدستور اتارچڑھاؤکاعمل جاری رہے گا۔جس میں 32ملکوں کی قوت خرید اور جی ڈی پی کے تناسب کی بنیاد پر درجہ بندی کی گئی ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2030 میں دنیا کی 32مضبوط معیشتوں میں پاکستان بیسویں نمبر پر ہوگا۔