پیر‬‮ ، 10 جون‬‮ 2024 

کراچی سے ساہیوال لیجائے جانے والے 70ٹن کوئلے کی ”چوری“کا معمہ،ریل گاڑی جب چلی تو۔۔۔! ناقابل یقین انکشاف

datetime 5  فروری‬‮  2017

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )ریلوے پولیس اورپاکستان ریلوے کی تحقیقاتی ٹیموں نے کراچی کے پورٹ قاسم سے ساہیوال کو پاور پلانٹ کے لیے کوئلہ لے جانے والی دوسری سپیشل ٹرین کی ایک بوگی سے 22 ٹن کوئلے کے ‘غائب ہونے کے معاملےکی تحقیقات شروع کردی ہیں ۔

ایک انگریزی اخبارکی رپورٹ کے مطابق ریلوے حکام کوساہیوال کول پاورپلانٹ کے لئے جانے کوئلے کے غائب ہونے کااس وقت معلوم ہواجب اس پلانٹ پرکام کرنے والے چینی انجینئرز نے کوئلے کی ترسیل میں کمی کی شکایت کی جبکہ شبہ کیاجارہاہے کہ یہ کوئلہ بہاولپورکے قریبی ریلوے سٹیشنوں لیاقت پوراورڈیرہ نواب صاحب کے درمیان کہیں غائب کیاگیاہے ۔کوئلے کے غائب ہونے کی اطلاع ساہیوال کے اے اے ایم کودوفروری کودی گئی جس پرایکشن لیتے ہوئے ریلوے حکام نےتحقیقات شروع کردیںہیں اورایک کمیٹی ریلوے کے سی ای اوجاوید انورکی سربراہی میں تشکیل دی گئی ہے تاہم اس کمیٹی نے کب تحقیقات کرکے رپورٹ کرناہے اس کےلئے کوئی ڈیڈلائن جاری نہیں کی گئی ہے ادھرریلوے ترجما ن نے توکوئلہ غائب ہونے کی ترددید بھی کردی ہے ۔اسی طرح کول پائوراسٹیشن پرکام کرنے والے چینی انجینئرزکے مطابق اس کوئلے کی مقدار22ٹن جبکہ ریلوے حکام کے مطابق یہ مقدار70ٹن تھی جس پربھی ایک تنازعہ بناہواہے ۔ریلوے ترجمان کااب اس بارے میں یہ کہناہے کہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچنے کےلئے بوگیوں میں ایک ڈیوائس لگانے کافیصلہ کیاگیاہےتا کہ ان کوان لاک کرناممکن نہ رہے ۔ساہیوال پائورپلانٹ کے ایک عہدیدارنے کوئلے کے اس غائب ہونے پرسوال کھڑاکیاہے کہ بوگی سے کوئلہ غائب ہواوراس واقعہ کی رپور ٹ کسی کوبھی نہ ہو ایساکیسے ممکن ہے۔اب تحقیقات کس کروٹ بیٹھتی ہیں اورکون اس میں قصوروارٹھہرتاہے ابھی تک اس بارے میں حتمی طورپرکچھ نہیں کہاجاسکتاہے ۔

کچھ ریلوے عہدیداران کا کہنا تھا کہ جس مقدار میں کوئلہ غائب ہوا، اگر اسے کوئی کہیں اور لے جانے کی کوشش کرتا تو بہت دور سے وہ نظر آجاتا، انھوں نے اس امکان کا اظہار کیا کہ بوگی شروع سے ہی خالی تھی۔

موضوعات:



کالم



کھوپڑیوں کے مینار


1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…