اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

چین کے ڈیڑھ سو کرپٹ وزراء کا کیا ہوا؟،شاہ محمود قریشی کے حیرت انگیزانکشافات

datetime 23  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کوئٹہ /ملتان( آئی این پی )پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ چین میں ڈیڑھ سو کرپٹ وزراء کا احتساب کرکے بدعنوانی کے خاتمے کے لیے ایک عالمی مثال قائم کی گئی اور آج چین معاشی میدان میں سب سے آگے ہیں،ملک کی تاریخ کی آن ریکارڈ بدترین بدعنوانی بلوچستان میں ہوئی

لیکن کرپٹ عناصر کی بیخ کنی اور کرپشن کی روکتھام کے بجائے اسی صوبے کے ارباب اختیار پانامہ لیکس کے مجرموں کو بچانے کے لیے ان کا دفاع کررہے ہیں اور کرپشن کے خلاف موثر اقدامات کے بجائے کرپٹ عناصر کے خلاف آواز بلند کرنے والے محرکین کے خلاف بلوچستان سے تحریک چلانے کی باتیں کی جارہی ہے ،بلوچستان میں بسنے والی تمام قوموں کی ترقی بدعنوانی کے خاتمے سے مسنوب ہے آئندہ چند دنوں میں کوئٹہ کا دورہ کرکے عوام کو سیاسی بیداری کے لیے قائل کرینگے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان میں پشتون کلچر نائٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ پشتون ثقافت بہادری اور جرت پر مبنی ہماری قومی شناخت کا وہ اہم جز و ہے جس کو نظر آنداز کرنا ممکن نہیں تاریخ گواہ ہے کہ پشتونوں نے اپنی سرزمین کی دفاع کے لیے مغلوں فرہنگیوں اور روسیوں کو شکست دی ،پشتون سرزمین پر پیدا ہونے والا ہرشخص باوقار اور بامقصد زندگی گزارنے کے رہنماء اصولوں پر گامزن رہتا ہے انہوں نے ملتان میں پشتون کلچرل پروگرام کے انعقاد پر منتظمین خصوصاً پارٹی کے سینٹر ل پبلک ریلیشن کوارڈینٹر محمد عظیم کاکڑ کی سیاسی وسماجی خدمات کا سرہاتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی ملک میں حقیقی تبدیلی کا محرک پڑھے لکھے نوجوانوں کو سمھتجی ہے

اورمحمد عظیم کاکڑ جیسے نوجوان پارٹی کا قیمتی سرمایہ ہے جن کی ہم قدر کرتے ہیں اور پارٹی میں ایسے محنتی افراد کے حقوق کا ہر فورم پر دفاع کرینگے ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی عامر ڈوگر ،محمدعظیم کاکڑ اور رانا عبدالجبار نے کہا کہ پشتون دنیا بھر میں اپنی پائیدار ثقافت اور مثبت روایات کی وجہ سے عالمگیر شہرت رکھتے ہیں اور بین الصوبائی سطح پر پشتون ثقافتی پروگرامز کا انعقاد ملک میں بسنے والی مختلف ثقافتوں کے مابین ہم آہنگی کے فروغ کا باعث ثابت ہوگا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…