اسلام آباد (آئی این پی ) پاکستان کے اتھلیٹوں پر مشتمل ایک دستہ امسال مئی میں آذربائیجان میں منعقد ہونیوالی چوتھی اسلامی یکجہتی کھیلوں میں حصہ لے گا ۔ یہ بات حکام نے گذشتہ روز یہاں بتائی ہے ۔ پاکستان سپورٹس بورڈ (پی ایس بی ) کے ایک ترجمان کے مطابق 200اتھلیٹوں اور عہدیداروں پر مشتمل پاکستانی دستہ 12مئی سے 22مئی تک باکو ، آذربائیجان میں منعقد ہونیوالی چوتھی اسلامی یکجہتی کھیلوں کے چودہ مقابلوں میں حصہ لے گا ، جین میں اتھلیٹکس ، باسکٹ بال ، باکسنگ ، ہینڈ بال ، کراٹے ، شوٹنگ ، سوئمنگ ، ٹیبل ٹینس ، ٹائیک وونڈو ، ٹینس ، والی بال ، ویٹ لفٹنگ ، ریسلنگ اور وو شو شامل ہیں ، پاکستان قبل ازیں دو کھیلوں میں حصہ لے کر تین طلائی اور ایک کانسی کے تمغے سمیت چار میڈلوں کے ساتھ مقابلوں میں حصہ لینے والے 38ممالک میں 16ویں نمبر پر رہا ، قبل ازیں پہلا مقابلہ 2005ء میں سعودی عرب میں جبکہ تیسرا 2013ء میں انڈونیشیا میں منعقد ہوا جبکہ دوسرا مقابلہ جو پروگرام کے مطابق اکتوبر 2009ء میں ایران میں ہونا تھا منسوخ کر دیا گیا ہے ۔