جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

قوم دیکھے گی گی ، قطری خط کے پرخچے اڑیں گے،شاہ محمود قریشی

datetime 6  جنوری‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ نئے ثبوت آنے کے بعد پاناما کیس مزید مضبوط ہو گیا ، قوم دیکھے گی کہ قطری خط کے پرخچے اڑا دیئے جائیں گے ، سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس لیکس کے معاملے پر ہمارا موقف ٹھوس ہے ۔ نعیم بخاری تحریک انصاف کا موقف پیش کر رہے ہیں قطری خط کی کئی کتریں نظریں آئیں گی۔

ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حسن نواز اور حسین نواز کے انٹرویوزمیں لندن پراپرٹی کی خرید میں قطری شہزادے کا کوئی ذکر نہیں، وزیراعظم نوازشریف کے بچوں کے بیانات میں تضاد اور قطری شہزادے کا خط بعد کی سوچ ہے‘ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ گزشتہ روز 9 جبکہ آج 3 نکات پر بات ہوئی ہے، آج حدیبیہ مل، قطری خط اور وزیراعظم نوازشریف، ان کے بیٹوں حسین اور حسن نواز اور صاحبزادی مریم نواز کے انٹرویوز پر بات ہوئی،5 نومبر 2016 کا قطری شہزادے کا خط بعد کی سوچ پرمشتمل ہے‘ حسن نواز نے 1999 میں کہا کہ میں طالب علم ہوں جبکہ مریم نواز نے کہا تھا کہ میری کوئی جائیداد نہیں میں اپنے والد کےساتھ رہتی ہوں، وزیراعظم کے تینوں بچوں کے انٹرویوز اور اب دیئے گئے بیانات میں تضاد ہے وزیراعظم کے وکلا نے تحریری جواب جمع کرادیئے انہوں نے کہا کہ لندن میں پراپرٹی وکیل کے ذریعے خریدی جاتی ہے، 1999 میں 33 ملین ڈالر التوفیق گروپ کو دیے گئے اگر پیسے نہیں تھے تو ادائیگی کہاں سے کی گئی، شاہد حامد کو پنجاب حکومت نے اورنج لائن کے سلسلے میں 3کروڑدیے،انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے نئی وکلا کی ٹیم پر اعتراضات آرہے ہیں وکلا پراعتراضات پرپاکستان بار کو دیکھنا چاہئے۔

موضوعات:



کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…