بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

طبل جنگ بج گیا،تحریک انصاف پھر میدان میں،بڑا اعلان کردیاگیا

datetime 30  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) پاکستان تحریک انصاف پانامہ ایشو کو لیکر ایک بار پھر میدان میں اتر رہی ہے۔ جلد ہی ہنگو، راجن پور، بہاولپور اور ڈی جی خان میں “عوامی میدان” سجائے جائیں گے ۔تحریک انصاف نے جلسوں کے شیڈیول کو حتمی شکل دے دی۔تفصیلات کے مطابق 7 جنوری کو بیک وقت ہنگو اور راجن پور میں “عوامی میدان” سجائے جائیں گے۔

کپتان 7 جنوری کو ہنگو میں عظیم الشان جلسہ عام سے مخاطب ہوں گے جبکہ شاہ محمود قریشی 7 جنوری کو راجن پور میں خطاب کریں گے ۔اگلے ہی دن یعنی 8 جنوری کو پوری قیادت بہالپور میں ایک عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کرے گی ۔اس کے بعد 15 جنوری کو ڈی جی خان میں فقیدالمثال “عوامی میدان” سجایا جائے گا ۔تحریک انصاف کی قیادت نے ریجنل صدور اور مقامی قائدین کو زبردست تیاریوں کی ہدایات جاری کردیں۔

اسی حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پانامہ لیکس پر عوام کے ساتھ ملکر حکمران ٹولے کا احتساب کریں گے۔یہ وقت گھروں میں محدود ہونے کا نہیں بلکہ باہر نکل کر اپنا حق مانگنے اور عوام کے حقوق باآسانی غصب کرنے کی بدترین رسم کو جڑ سے اکھاڑدینے کا وقت ہے۔ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ اب ہمیں سیاسی آمریت کے خاتمہ کر کے آئین و جمہور کی بالادستی قائم کرنی ہے۔تحریک انصاف عوام کیساتھ ملکر پاکستان کے مستقبل کا خاکہ طے کرے گی۔انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ پانامہ کی تحقیقات اور حکمرانوں کے احتساب کا ایجنڈا قریہ قریہ پھیلائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…