اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بھارت کیا خطرناک مثال قائم کریگا گا؟ پاکستان نے پردہ چاک کر دیا

datetime 29  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلا م آ با د( آن لائن )سیکریٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ اگر بھارت نے پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدہ یک طرفہ طور پر ختم کیا تو اس سے خطرناک مثال قائم ہوجائے گی۔دوسرے ملکوں کو اس طرح کے معاہدے توڑنے کا جواز مل جائے گا۔ کنٹرول لائن پر جنگ بندی کے خلاف ورزیاں تذویراتی راست اقدام کا باعث بن سکتی ہیں۔روسی خبر رساں ادارے ’’اسپوتنک‘‘ کو دیے گئے انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھارت کو عالمی ضابطوں کی پاسداری اور امن و استحکام کے تقاضے پورے کرنے کا پابند بنائے۔
پاک بھارت مذاکرات نہ ہونے کی وجہ سے ایک دوسرے کے بارے میں غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں۔ہم ہمسایہ ملک کے ساتھ بات چیت چاہتے ہیں۔ نئی امریکی انتظامیہ کے ساتھ تعمیری تعلقات کے خواہاں ہیں۔ پاکستان اور روس دہشت گردی اور منشیات کی اسمگلنگ سے نمٹنے کے لیے تعاون کر رہے ہیں۔افغانستان میں امن واستحکام ہمسایہ ملکوں اور خطے میں امن واستحکام کے لئے ناگزیر ہے۔
اعزاز احمد چوہدری نے کہا کہ عالمی برادری کی ذمے داری ہے کہ وہ بھارت کو عالمی ضابطوں اور علاقائی امن و استحکام کے تقاضوں کا کاربند بنائے۔بھارت نے ستمبر کے بعد سے 310سے زائد بار جنگ بندی کی خلاف ورزی کی جن میں 46شہری بھی شہید ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی سے متاثرہ ملک ہونے کی حیثیت سے پاکستان ٹرمپ انتظامیہ کے دہشت گردی کے خلاف ہر اقدام کا خیر مقدم کرے گا۔پاکستان اور امریکہ کے درمیان دہشت گردی کے خلاف پہلے ہی تعاون قائم ہے مستقبل میں بھی دنیا کے امن و استحکام کیلئے اتحادی رہنے پر ہمیں خوشی ہوگی۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…