جمعہ‬‮ ، 31 جولائی‬‮ 2026 

’’اب آئے گا مزہ ‘‘ پاکستان نے کن منصوبوں پر کام شروع کر دیا ؟عوام کیلئے خوشخبری

datetime 28  دسمبر‬‮  2016 |

چشمہ (آئی این پی) چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہائیڈرو پاور پلانٹ کی تعداد میں اضافے کے لئے کوششیں تیز کردی گئی ہیں‘ نیلم جہلم منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے اور 2018 میں نیلم جہلم سے بجلی کی فراہمی شروع ہوجائے گی جبکہ وزیراعظم 4جنوری کو فاٹا میں کرم تنگی ڈیم کا سنگ بنیاد رکھیں گے اس ڈیم سے تقریباً 80میگا واٹ بجلی پیدا ہوگی۔ لکی مروت سمیت دیگر چار اضلاع میں زراعت کے لئے پانی بھی وافر مقدار میں ملے گا۔ آئی این پی سے بات کرتے ہوئے چیئرمین واپڈا نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر ہائیڈرو سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبوں پر کام تیز کردیا گیا ہے کیونکہ ہائیڈرو سے بجلی سستی پیدا ہوتی ہے اور اس وقت ہائیڈرو منصوبوں سے 7ہزار میگا واٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔ کرم تنگی ڈیم میرے چارج سنبھالنے سے قبل سرد خانے میں ڈالا گیا تھا اور اس پر اب تیزی سے کام شروع کیا گیا ہے اور چار جنوری کو وزیراعظم نواز شریف اس کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔ اس ڈیم کی تعمیر سے 80میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ میں آئے گی جبکہ لکی مروت سمیت چار اضلاع میں زراعت کے لئے پانی حاصل ہوگا اور فاٹا میں ترقی ہوگی۔ نیلم جہلم منصوبے کے حوالے سے چیئرمین واپڈا نے کہا کہ نیلم جہلم ایک میگا پروجیکٹ ہے اس کی تکمیل میں کئی مشکلات پیش آئی تھیں جنہیں اب دور کیا جارہا ہے۔ کچھ تکنیکی مسائل تھے اور کچھ مالی مسائل بھی تھے۔ وزیراعظم نواز شریف کئی مرتبہ اس منصوبے کا دورہ کرچکے ہیں اور ان کی ہدایات پر 2018میں نیلم جہلم سے تقریباً ایک ہزار میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کردی جائے گی اور حکومت کی اولین ترجیحات میں نیلم جہلم منصوبے کو بروقت مکمل کرنا شامل ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…