ہفتہ‬‮ ، 12 ستمبر‬‮ 2026 

پاکستانی JF17تھنڈر تو بس شروعات تھی ۔۔۔ پاکستان اب کتنا خوفناک اور جدید ترین طیارہ بنانے جا رہا ہے ؟ دھماکے دارر خبر آگئی

datetime 24  ‬‮نومبر‬‮  2016 |

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان نے کہا ہے کہ ہماری نظریں سپر مشاق اور جے ایف تھنڈر سے آگے کی طرف ہیںاور ہم اب نیاجدید ترین طیارہ بنانےکا ارادہ رکھتے ہیں اور اس پر کام بھی جاری ہے ۔انہوںنے کہا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان پر اڑی حملے کا الزام لگائے جانے کے بعد ہم نے تیاری کر لی تھی اور ہم پوری طرح تیار تھے ۔ ہم آج بھی کہہ رہے ہیں کہ ہم بھارت سے دبنے والے نہیں ۔ ہم آج بھی بھارت کو ناکو ں چنے چبوانے کی صلاحیت رکھتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہر قسم اندرونی و بیرونی خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔
آئیڈیاز 2016 نمائش کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایئر چیف مارشل کا کہنا تھا کہ ملک میں طیارہ سازی کی صنعت مضبوط ہورہی ہے، دوست ممالک کی مسلح افواج سے باہمی تعلقات مضبوط بنارہے ہیں۔ترکی کے ساتھ طیاروں کی فراہمی کا معاہدہ ہوگیا ہے، نائیجیریا اور قطر کیلئے سپر مشاق طیارے تیارکررہے ہیں۔
سربراہ پاک فضائیہ نے کہا ہے کہ ہماری نظریں سپر مشاق اور جے ایف تھنڈر سے آگے کی طرف ہیںاور ہم اب نیاجدید ترین طیارہ بنانےکا ارادہ رکھتے ہیں اور اس پر کام بھی جاری ہے ۔ نائیجریا اور قطر کے ساتھ معاہدہ ہوا اور اب ان کے جہاز پاکستان میں تیار ہو رہے ہیں، ایوی ایشن ریسرچ کرکے اس انڈسٹری کو ترقی دیں گے اور موجودہ حالات بھی اسی بات کے متقاضی ہیں کہ کسی اور پر انحصار کرنے کے بجائے خود کفیل ہونا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ سہیل امان نے کہا کہ بھارت کو حد سے زیادہ تجاوز کرنے پرسخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)


ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…