سرگودھا(آن لائن)پاکستان کے صوبے پنجاب میں پولیس کے شعبہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کاؤنٹر ٹیرازم ڈیپارٹمنٹ نے مبینہ طور پر شدت پسند تنظیم دولتِ اسلامیہ سے تعلق رکھنے والے دو شدت پسندوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ کاؤنٹر ٹیرازم ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب کے ضلع سرگودھا میں کارروائی کے دوران دونوں شدت پسندوں کو حراست میں لیا۔جن کی شناخت کر لی گئی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں شدت پسندوں کی شاخت ذیشان محبوب اور زاہد الرحمان حیدر کے نام سے کی گئی ہے۔سی ٹی ڈی یعنی کاؤنٹر ٹیرازم ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان کے مطابق دونوں شدت پسند ایک میڈیا گروپ کے سرگودھا میں واقع دفتر پر حملے میں ملوث ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی کو شدت پسندوں کے بارے میں اطلاع ملی جس پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔سی ٹی ڈی کے مطابق سرگودھا میں چونگی 9 کے قریب چھاپہ مارا اور شدت پسندوں کو حراست میں لے کر ان سے اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا۔کاؤنٹر ٹیرازم ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان نے بتایا کہ دونوں شدت پسندوں کے خلاف مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کرا لیا گیا ہے۔سی ٹی ڈی نے مقدمہ کے اندراج کے بعد حراست میں لیے جانے والے دونوں شدت سے چھان بین شروع کر دی ہے