جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

حرمین شریفین پرمیزائل حملے کی کوشش ،پاکستان میں بڑا قدم اٹھالیاگیا

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) مذہبی وسیاسی رہنماؤں نے کہاہے کہ حرمین شریفین پرمیزائل حملے کی کوشش بین الاقوامی امن تباہ کرنے کی سازش اوربیت اللہ کی توہین ہے حکومت پاکستان فوری طورپرحرمین کے تحفظ کے لیے فوج بھیجے عالم اسلام حرمین شریفین کے تحفظ اورامت مسلمہ کے دفاع کے لیے مشترکہ فوج تشکیل دے حکومت حرمین کے تحفظ کے لیے عوام کی رجسٹریشن کرے اوآئی سی سمیت تمام عالمی اداروں کو حرمین شریفین کی طرف داغے جانے والے میزائل کانوٹس لیناچاہیے حرمین شریفین کے تحفظ پرکوئی سمجھو تہ نہیں ہوسکتا تحفظ حرمین کے لیے تمام مسالک اورمسلمان متحد ہیں ہم ایسی کسی سازش کوکامیاب نہیں ہونے دیں گے ۔

ان خیالات کااظہاررہنماؤں نے تحریک دفاع حرمین شریفین کے زیراہتمام علماء اہل سنت سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔سیمینارسے وفاقی وزیرمذہبی امورسردارمحمدیوسف ،ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولاناعبدالغفورحیدری ،تحریک دفاع حرمین شریفین کے صدر وقائم مقام امیرمرکزی جمعیت ااہل حدیث ڈاکٹرعلی محمدابوتراب ،سیکرٹری جنرل مولانافضل الرحمن خلیل ،جمعیت علماء پاکستان کے رہنماء علامہ شاہ اویس احمدنورانی ،پاکستان مسلم لیگ ق کے نائب صدراجمل خان وزیر،جماعت اسلامی پاکستان کے رہنماء مولاناعبدالجلیل نقشبندی ،سابق مشیروزیراعظم پاکستان مولاناعطاء اللہ شہاب ،تحریک دفاع حرمین شریفین کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولاناحامدالحق حقانی جماعۃ الدعوہ کے رہنماء حافظ عبدالرحمن مکی،،انجمن تاجران پاکستان کے صدرکاشف چوہدری ،جمعیت علماء اسلام آزادکشمیرکے سیکرٹری جنرل مولاناامتیازعباسی ،مولاناابوبکرحنیف ،علامہ قاسم قاسمی ،پروفیسرسجادقمر،تحریک جعفریہ کے رہنماء علامہ امیرشاہ ،حافظ مقصود احمد،مولاناعتیق الرحمن شاہ ،مولاناعبدالقدوس محمدی ،معروف صحافی حامدمیر ودیگرنے خطاب کیا۔ وفاقی وزیرمذہبی اموروبین المذاہب ہم آہنگی سردارمحمدیوسف نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حرمین شریفین کے تحفظ کے حوالے سے دو رائے نہیں ہو سکتی حرمین شریفین۔کا تحفظ ہر مسلمان کے ایمان کا تقاضا ہے پاکستان کی حکومت اور فوج نے سعودی عرب کے دفاع کیلئے یکجہتی کا اظہار کیاہے حرمین شریفین. کا تحفظ ہر مسلمان کا فرض ہے۔ایمانی جذبہ ہے مسلمان اپنی مسائل میں الجھی ہوئی ہیں.

او آئی سی کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے پاکستان اور ترکی کو مسائل کے حل کیلئے کردار ادا کرنا ہو گاکسی خوف اور خطرے کی بات نہیں اتحاد کی ضرورت ہے انہوں نے کہاکہ ہر پاکستانی تحفظ حرمین شریفین کیلئے مر مٹنے کو تیار ہے حوثی باغیوں کی طرف سے داغے کیلئے میزائل کا جواب دینا چاہیے عالمی فورمز اور مسلم امہ کو اپنی ذمہ داری ادا کرنا ہو گی،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یہ معلوم کرناچاہیے کہ حوثیوں نے یہ میزائل کہاں سے حاصل کیے تھے اور اس کی پچھے کونسی قوتیں ہیں حوثی باغیوں کو اسلامی مملک میں انتشار پھیلانے والی قوتوں کی پشت پناہی ہے انہوں نے کہاکہ حرمین کی حفاظت کیلئے مشترکہ فوج تشکیل دی جائے جو فوج صرف حرمین شریفین کا تحفظ کرے ،حکومت پاکستان حرمین کے تحفظ کیلئے صرف فوج کی ذمہ داری نہ لگائے بلکہ لوگوں کا ندراج شروع کرے میں سب سے پہلے اپنانام لکھواؤں گا اب وقت آگیا ہے عملی اقدام کیاجائے ایٹمی صلاحیت ہونے کے باوجود عالم اسلام کے تحفظ کے کام نہ آئے تو پھر اس کا کوئی فائدہ نہیں انہوں نے کہاکہ ہم حرمین کے تحفظ کیلئے بے بس ہیں تو پھر ایسی چیزیں رکھنے کا کوئی فائدہ نہیں

پاکستان کو کس چیز کا خوف ہے ؟پاکستان کے پاس بہادر فوج ہے ،فوج ہم سے ہے ہم فوج سے ہیں حرمین کی بات آتی ہے تو ہمیں قوت ایمانی کا مظاہرہ کرنا چاہیے انہوں نے کہاکہ اگر امریکہ کا منتخب صدر ہمیں ہانکنے کی کوشش کرے گا تو اس پر بھی ہمیں سوچنا چاہیے ،تحریک دفاع حرمین شریفین کے سیکرٹری جنرل مولانا فضل الرحمان خلیل نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج امن کے داعی کہاں ہیں ؟اگر خدانخواستہ حرمین کو میزائل لگ جاتا تو عالمی امن تباہ ہوجاتا ہم ہر چیز پر سمجھوتہ کرسکتے حرمین شریفین کے تحفظ سمجھو تہ نہیں کرسکتے انہوں نے کہاکہ بیرونی قوتیں سرزمین حرمین شریفین کیخلاف خطرات کھڑے کر رہی ہیں۔حوثی باغیوں کا مکہ مکرمہ پر میزائل داغنا پوری مسلم امہ پر حملہ ہے۔مسلم حکمرانوں کو بیت اللہ پر حملہ کی مذموم سازشوں کا سختی سے نوٹس لینا چاہیے۔ حرمین کے تحفظ کیلئے مسلمان کو مضبوط قوت بن کر کرداراداکرنا ہو گا۔ بیرونی قوتیں جس طرح سعودی عرب کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی خوفناک سازشیں کررہی ہیں۔

اس کیلئے پوری مسلم امہ کو متحد و بیدا رکرنے اوردشمنان اسلام کی ان سازشوں کیخلاف زبردست آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے لیکن افسوس اس امر کا ہے کہ کفار نے اسلام و مسلمانوں کیخلاف جنگ چھیڑ رکھی ہے اورمسلم حکومتیں اپنے مسائل میں الجھی ہوئی ہیں۔حقیقت یہ ہے کہ اس وقت غیر معمولی حالات ہیں۔ بیت اللہ پر میزائل حملہ کی کوشش پورے عالم اسلام پر حملہ کے مترادف ہے۔حرمین کے تحفظ اور بیت اللہ کی عظمت کیلئے ہر مسلمان کو اپنی جان قربان کرنے کیلئے تیار رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ اللہ کا شکر ہے کہ سعودی عرب کے دفاعی اداروں نے مکہ مکرمہ سے پینسٹھ کلومیٹر دور ہی حوثی باغیوں کے داغے گئے میزائل کو تباہ کر دیا۔ ہم سمجھتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ اپنے گھر کی حفاظت کرنے والا ہے۔ ابرہہ بھی ہاتھیوں کا لشکر لیکر بیت اللہ پر حملہ کیلئے نکلا تھا لیکن اللہ نے ابابیلوں کے ذریعہ اسے نیست و نابود کر دیا۔ آج بھی ہم سمجھتے ہیں کہ جس طرح میزائل حملہ کو ناکام بنایا گیا ہے‘ حرمین کی حفاظت کا فریضہ اداکرنیو الوں کو اللہ کی مدد حاصل ہے۔ صدرتحریک دفاع حرمین شریفین ڈاکٹرمولانا علی محمد ابوتراب نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ

ہم حرمین شریفین کے دفاع کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ،حرمین شریفین کے تحفظ اورامت مسلمہ کے دفاع کے لیے مسلم اقوام متحدہ کا بھی اعلان ہونا چاہیے تاکہ مسلمان اپنے فیصلے خود کرسکیں مکہ مکرمہ پر حملہ ہوا مگرمیڈیا نے کوئی کردار ادا نہیں کیا اس معاملے میں پاکستان کو سب سے آگے ہونا چاہیے تھا مگرپاکستان نے اس معاملے میں سردمہری کامظاہرہ کیا انہوں نے کہاکہ پارلیمنٹ کے ممبران مذمتی قرارداد پاس کریں حوثیوں نے جرم عظیم کیا ہے 34ممالک کے اتحاد کو موثرکردار ادا کرنا چاہیے ہمیں ہرلحاظ سے سعودی عرب کا ساتھ دینا چاہیے،جماعۃ کے رہنماء عبدالرحمن مکی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مکہ مکرمہ پر میزائل حملے نے بہت سارے خطرات کی گھنٹیاں بجا دی ہیں جس طرح کا ردعمل پاکستان کی طرف سے آنا چاہئے تھا وہ نہیں آیااس کی بھی تحقیقات کروائی جائے کہ حوثی باغیوں میزائل کس نے فراہم کیا ۔علامہ شاہ اویس نورانی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حرمین کے تحفظ کے لیے بائیس کروڑمسلمان پاک فوج سے پہلے تیارہیں اسلامی ممالک کی افواج حرمین کے تحفظ کے لیے بھیجی جائیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…