بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

حضرت بہاؤلدین زکریا ملتانیؒ کے عرس پر شاہ محمود قریشی اور ان کے بھائی میں لڑائی کی اصل وجہ سامنے آ گئی

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملتان(مانیٹرنگ ڈیسک)دو روز قبل ملتان میں مخدوم مرید حسین قریشی نے اپنے بڑے بھائی مخدوم شا ہ محمودحسین قریشی کی صدارت میں ہونے والی عرس کی تقریبات میں شرکت نہ کی اور اپنے طور پر تقریبات میں حصہ لیتے رہے۔تفصیلات کے مطابق مخدوم شاہ محمود قریشی کی صدارت میں منعقد ہونے والی عر س کی تقریبات سے قبل ہی مخدوم مرید حسین قریشی نے درگاہ حضرت غو ث بہا ؤ الدین ذکریا ملتانی پر حاضری دے

کر پھولوں کی چادر چڑھائی اور اس کے بعد زائرین کے سامنے بنے اسٹیج پر جا کر بیٹھ گئے جہاں انہوں نے زائرین سے خطاب اور اانہیں عرس کی تقریبات میں شریک ہونے کے شرعی مسئلے پر گفتگو کی جب مخدوم شاہ محمود حسین قریشی مزار شریف کو غسل دینے کے لئے آئے تو مخدوم مرید بھی اسٹیج سے اٹھ کر مزار شریف پر چلے گئے جب مخدوم شاہ محمو دحسین قریشی نے مخدوم مریدحسین کی چڑھائی ہوئی پھولوں کی چادر ہٹائی تو مخدوم مرید غصے میں آگئے جس پر مخدوم شاہ محمود حسین قریشی اور مخدوم مریدحسین قریشی کے مابین تلخ کلامی شروع ہو گئی جس پر بریگیڈئیر مقصود قریشی نے مداخلت کرکے معاملہ رفع دفع کروایا۔

اسکے بعد جب مخدوم شاہ محمود حسین قریشی مزار کو غسل دے رہے تھے تو مخدوم مرید حسین قریشی نے بھی اپنا بیٹے مخدوم شاہ حسین قریشی کو غسل کے لئے مزار پر چڑھا دیا واضح رہے کہ دونوں میں گذشتہ کئی سالوں سے تنازعہ چل رہاہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…