ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک)ملتان میں برصغیر کے عظیم روحانی پیشوا حضرت بہاؤ الدین زکریا کے 777 ویں عرس مبارک کے غسل کے موقع پر سجادہ نشین شاہ محمود قریشی اور ان کے بھائی مخدوم مرید حسین قریشی میں تلخ کلامی۔حضرت بہاؤ الدین زکریا کے عرس مبارک کے موقع پر سجادہ نشین شاہ محمود قریشی جب مزار کو غسل دینے لگے تو اسی دوران ان کے بھائی مرید حسین قریشی آئے جس پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آپ تاخیر سے کیوں آئے۔جس پر ان کی آپس میں تلخ کلامی ہوئی جس کے بعد مرید حسین قریشی عرس کی تقریبات چھوڑ کر واپس چلے گئے۔مخدوم شاہ محمود قریشی اور ان کے بھائی مرید حسین قریشی میں سجادہ نشینی کا تنازع کافی عرصے سے چلا آرہا ہے ۔