کراچی(آئی این پی)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے تنظیمی انتخابات میں فاروق ستار کنوینر اور عامر خان سینئر ڈپٹی کنوینر منتخب ہوگئے۔متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے انٹراپارٹی الیکشن میں رابطہ کمیٹی کے لئے 49میں سے 35امیدوار ایم کیو ایم پاکستان رابطہ کمیٹی کیلئے منتخب ہوگئے۔
انٹرا پارٹی الیکشن میں ایم کیو ایم کے ہر سطح کے تنظیمی ذمہ داران نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔ ایم کیوایم پاکستان کے ترجمان کے اعلامیہ کے مطابق پیر کو انٹراپارٹی الیکشن میں 12623ووٹ ڈالے گئے جبکہ 195ووٹ مسترد ہوئے اور 12428ووٹ قبول کئے گئے۔ڈاکٹر محمد فاروق ستار 11930ووٹ لیکر کنوینر، جبکہ 11230ووٹ لیکر عامر خان سینئر ڈپٹی کنوینر ،
کنور نوید جمیل 10890، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی 10845ووٹ ، شاہد پاشا 10781، محترمہ نسرین جلیل 10795ووٹ لیکر منتخب ہوئے۔ایم کیو ایم پاکستان کے ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے سب سے زیادہ ووٹ حاصل کئے اس لئے آئین کی روح کے مطابق ڈاکٹر محمد فاروق ستار کنوینر اور محمد عامر خان سینئر ڈپٹی کنوینر منتخب ہوگئے،اسی طریقے سے کنور نوید جمیل ، خالد مقبول صدیقی ، شاہد پاشا ، محترمہ نسرین جلیل بالترتیب ڈپٹی کنوینر ایم کیوای پاکستان منتخب کیا گیا۔