منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

2نومبر دھرنا ۔۔پرویز خٹک کی آمد ۔۔۔ حکومت نے بڑا اقدام اٹھا لیا

datetime 31  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستا ن تحریک انصاف کی جانب سے یکم اور 2نومبر کو اسلام آباد لاک ڈائون سے نمٹنے کیلئے تمام راستوں کو بند کر دیا گیا ہے ۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق موٹر وے کو اسلام آباد ٹول پلازہ جب کہ جی ٹی روڈ کو بھی مختلف مقامات سے بند کرنے کے بعد خیبر پختونخواہ کو اسلام آباد سے ملانے والے تما م روڈ ٹریفک کے راستے بند کر دئے گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق موٹر وے پر صوابی اور رشکئی انٹر چینج کے مقامات پر بھی رکاوٹیں کھڑی کردی گئی ہیں جبکہ گرائونڈ ٹرنک المعروف جی ٹی روڈ پر ایسی ہی صورتحال ہے ۔ واضح رہے کہ کے پی کے کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے آج 31اکتوبر کو اسلام آباد پہنچنے کا اعلان کیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ آج صبح دس بجے پورے صوبے سے تحریک انصاف کے لاکھوں کارکنوں کا بہت بڑا جلوس صوابی انٹرچینج سے میری قیادت میں بنی گالہ پہنچے گا راستے سے تمام رکاوٹیں دور کرکے عمران خان تک پہنچیں گے۔ نواز شریف نے اپنے درباریوں سمیت خیبر پختونخوا کو ملک سے جدا کر کے آئین اور قانون میں عمران خان کیلئے اسلام آباد بند کرنے کی گنجائش پیدا کر دی ہے۔ ان لوگوں نے اپنی چوری چھپانے کیلئے صوبے کو بند کیا، زندگی کو مفلوج کیا اور پورے پاکستان کو یرغمال بنا کر رکھ دیا اگر یہ سب کچھ آئینی اور قانونی ہے تو عمران خان کی اسلام آباد بند کرنے کی کال کیسے غیر آئینی اور غیر قانونی ہو سکتی ہے۔ وزیراعلیٰ نے عدالتوں سے مطالبہ کیا کہ حکمرانوں کی آئین شکنی اور بدمعاشی کا نوٹس لیں اور قانونی تقاضے پورے کریں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…