جمعہ‬‮ ، 24 جنوری‬‮ 2025 

حکومت کا فری ہینڈ،تحریک انصاف کیخلاف وہ ہوگیا جس کا وہم و گمان میں بھی نہ ہوگا

datetime 30  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور/رحیم یار خان /ملتان/وہاڑی/پھول نگر /فیصل آبا د(آئی این پی )پنجاب حکومت نے پاکستان تحریک انصاف کے لاہور کے کارکنوں کو گرفتار کرنے کا حکم جاری کردیا ‘750کارکنوں کی فہرست پولیس کو فراہم کردی گئی جبکہ پو لیس نے لاہور سمیت15جبکہ پنجاب کے دیگر شہروں سے85سے زائد تحر یک انصاف کے عہدیداروں اور کارکنوں کو گر فتار کر لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز لودھراں،اوکاڑہ،پھول نگر،رحیم یارخان،ملتان اوروہاڑی میں بھی پی ٹی آئی کے کارکنوں پر پولیس کا کریک ڈاون شروع ہوچکا ہے پولیس نے پی ٹی آئی لودھراں کے ضلعی صدرڈاکٹرشیرمحمد،ساہیوال سے مقامی یوتھ ونگ کے صدررضوان شاہ،کبیروالہ سے ضلع خانیوال کا ضلعی صدراوراوکاڑہ سے چوہدری اظہر تین ساتھیوں سمیت گرفتارکر لئے گئے ہیں اس کے ساتھ ساتھ سیالکوٹ،پیرمحل اورڈی جی خان سے بھی تحریک انصاف کے اعلی عہدے داروں کوگرفتار کر لیا گیا ہے پنجاب پولیس کی جانب سے تحریک انصاف کے متحرک اورفعال کارکنوں کی گرفتاریوں کے

لیے انکے کے گھروں میں چھاپے بھی مارے جا رہے ہیں جبکہ تحریک انصاف کے 2 نومبر کے اسلام آباد دھرنے میں کارکنو ں کی شرکت روکنے کے لئے پنجاب پولیس کو تحریک انصاف کے جنونیوں کی گرفتاریوں کا حکم مل گیاجس کے ساتھ ہی پولیس نے لا ہور بھرسے مختلف علاقوں میں پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کریک ڈاون شروع کر دیا تحریک انصاف کے کارکنوں کی گرفتاریوں کا فیصلہ سی سی پی او امین وینس کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا ہے اجلاس میں پولیس افسران کو حکم دیا گیا ہے کہ 3 ایم پی او کے تحت کارکنوں کو گرفتارکیا جائے اس سلسلہ میں سپیشل برانچ نے تحریک انصاف کے 750 متحرک کارکنوں کی فہرست پولیس کوبھیج دی ہے۔دریں اثنائپی ٹی آئی کے سر کردہ رہنماؤ اور کارکنوں کی پکڑ دھکڑ شروع انتظا میہ نے سنٹرل جیل کی 3بار کیں ڈسٹرکٹ جیل کی 2بارکیں اور بورسٹل جیل کی 1بار ک خا لی کروا لی کار کنوں اور

ضلعی پو لیس میں آنکھ مچو لی تفصیلات کے مطا بق پی ٹی آئی کے سرکردہ رہنما ؤن اور کار کنوں کو اسلام آباد جا نے سے رو کنے کے لیے پکڑ دھکڑ شروع ان مہما نوں کی مہمان نوازی کے لیے ضلعی انتظا میہ سنٹرل جیل کی 3بار کیں ڈسٹرکٹ جیل کی 2بارکیں اور بورسٹل جیل کی 1بارک قیدیوں سے خا لی کروا لی گئی پو لیس ذرائع کے مطا بق پی ٹی آئی کے روپوش کارکنوں اور رہنماؤں کی گرفتاری کے لیے پو لیس مختلف جگہوں پر چھا پے مار رہی ہے تا ہم انتظا میہ کو کو ئی بڑی کا میا بی نہ مل سکی پو لیس اور کار کنوں میں آنکھ مچو لی جاری ۔وفاقی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے 2نومبرکے احتجاجی دھرنے سے نمٹنے کے لئے پلان تیار کر لیا، قانون ہاتھ میں لینے والوں سے سختی سے نمٹتے ہوئے گرفتار کر کے پنجاب کی جیلوں میں منتقل کیا جائے گا ، سرکاری دفاتر پر قبضے کی کوشش کو ناکام بنانے کیلئے بھی حکمت عملی مرتب کر لی گئی ۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے تحریک انصاف کے دھرنے کے شرکاء سے نمٹنے کے لئے حکمت عملی مرتب کر لی ہے ۔گرفتاریوں کے لئے مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو اسلام آباد کے داخلی راستوں پر تعینات ہوگی ، پی ٹی آئی کارکنوں کی گاڑیوں کی تلاشی لیتے ہوئے انہیں گرفتار کیا جائے گا اور گرفتار افراد کو پنجاب کی مختلف جیلوں میں منتقل کیا جائے گا ، اس حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب نے میانوالی ، فیصل آباد ، لاہور اور دیگر جیلوں کی بیرکیں خالی کروا رکھی ہیں ۔ذرائع کے مطابق سرکاری عمارتوں پر قبضے کی کوشش کو ناکام بنانے کے لئے بڑی تعدا د میں پیرا ملٹری فورسز سیکیورٹی سرانجام دیں گی ۔ وزارت داخلہ کی طرف سے پولیس کو دھرنے کے شرکاء سے نمٹنے کے لئے فری ہینڈ دیا گیا ہے اور قانون ہاتھ میں لینے والوں کو کسی صورت معاف نہ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…