ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پرویزرشید نے اپنے استعفے میں کیا لکھا؟ حیرت انگیز تفصیلات منظر عام پر

datetime 30  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراطلاعات پرویز رشید کے استعفے کا متن سامنے آگیا ۔پرویزرشید نے اپنے استعفے میں موقف دیاہے کہ ڈان کے رپورٹرسرل المیڈاکے پاس مجھ سے ملنے کے سے پہلے ہی یہ سٹوری موجودتھی جبکہ میرانام بعدمیں اس خبرکے ساتھ جوڑاکیا۔انہوں نے لکھاکہ میں نے اس وقت ہی اس خبرکی تردید کردی تھی اوراب میں  ملک اور جمہوریت کے مفاد میں وزیراطلاعات کی حیثیت سے استعفیٰ دے رہاہوں اور امیدکرتاہوں کہ اس سے جمہوریت مضبوط ہوگی اورمیں ملک اورجمہوریت پرسب کچھ قربان کرسکتاہوں ۔سابق وزیراطلاعات نے مزید اپنے استعفے میں لکھاکہ ’’ڈئیرنوازشریف صاحب،میں آپ کی قیادت میں جمہوری اداروں کے استحکام کےلئے کام کررہاتھااورمیں نے معاشی ترقی ، امن اور خطے میںتعاون کیلئے آپ کے ایجنڈے پر عمل درآمد کیلئے ہرممکن کوشش کی ، مجھے اس متنازعہ خبر کیساتھ کوئی تعلق نہ ہونے کے باوجود تنازعہ بنادیاگیا اوراس بے بنیاد اور من گھڑت خبر کو مبینہ طورپر لیک یا پلانٹ کرنے کے اپنے آپ اور حکومت پر الزامات سے فکر مند ہوں ، میں جانتا ہوں اور مختلف قومی کے معاملات بالخصوص نیشنل سیکیورٹی کے معاملات پر ہمیشہ رازداری کو ملحوظ خاطر رکھا‘‘۔انہوں نے مزیدلکھاکہ سرل المیڈاکے ساتھ میری ملاقات بعد میں ہوئی جبکہ خبراس کے پاس کسی اورذریعے سے آئی جس کی میں نے تردید بھی کی اورجب سے میرانام آیااس خبرکوسنجیدگی سے لیااورہرمرتبہ اپنی ذمہ داری نبھائی اوراس کی تردیدکرتارہا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…