پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

بات حد سے آگے بڑ ھ گئی،پرویز خٹک نے آخری اعلان کردیا،شہر اقتدارمیں ہلچل

datetime 30  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(این این آئی)وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویزخٹک نے آج بنی گالہ روانہ ہونے کا اعلان کردیا۔ قافلے کی خود قیادت کرونگا،اگر روکا گیا تو پھر ہم باغی ہوجائیں گے۔ اسلام آباد شریف خاندان کانہیں،بیس کروڑعوام کاہے،ہمیں کوئی اسلام آباد جانے سے نہیں روک سکتا،عمران خان اسلام آباد کو بند کرنے کا حق رکھتے ہیں، ملک صرف حکمرانوں کا نہیں انکا بھی ہے۔ کوئی بھی ہمیں اسلام آبادجانے سے نہیں روک سکتا۔نوشہرہ مانکی شریف میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پرویزخٹک کاکہنا تھا کہ اسلام اباد صرف شریف خاندان کا نہیں ہے یہ شہر ہمارا بھی شہر ہے ،عمران خان اسلام آباد کو بند کرنے کا حق رکھتے ہیں اور ان کا کوئی بال بھی بیگا نہیں کر سکتے۔دیکھتا ہوں مجھے کون روکتا ہے۔سونامی اب بنی گالہ میں ہی رکے گی ۔ وزیراعظم کوہاٹ جلسہ کرنے آئے ہم نے نہیں روکا

وزیر اعلی پنجاب سے کہتا ہو ں کہ اپ نے ایک پٹھان کوللکارا ہے اگر ہمارا راستہ روکے گے تو ہم باغی بن جائیں گے۔انکاکہنا تھا کہ حکمرانوں کے پاؤں لزر رہے ہیں،ڈرپوک حکمرانوں نے ڈر کے مارے راستے بند کردیئے ہیں،کل صبح دس بجے سونامی صوابی انٹرچینج پر جمع ہوگی ،اوروہاں سے اسلام آباد روانہ ہونگے ۔اسلام آباد جانے سے کوئی نہیں روک سکتا،ہر صورت بنی گالہ پہنچیں گے،بزدل حکمران عوام نہیں پولیس کواستعمال کرتی ہیں،نواشریف تم نے پختونوں کوللکارا ہے ،نوازشریف ہمیں باغی بنانا چاہتے ہیں، ہمیں باغی مت بناؤں ہم انتہائی پر پہنچ جائیں گے،پرویزخٹک کاکہنا تھا کہ پٹھان تحریک انصاف ہے کل بھی عمران کے ساتھ تھے اورآج بھی عمران خان کے ساتھ ہیں،ہماری وجہ سے نوازشریف میدان میں آئے،میں سیدھا سادہ لگتا ہوں لیکن جوگیم کھیلنے جارہاہوں تومخالفین ملک سے باہر بھا گ جائیں گے ۔۔آئندہ الیکشن میں 99فیصد سیٹیں نہ جیتی توپھر بتانا،مخالفین غلط فہمی میں نہ رہیں،نوازشریف چوری کامال باہر نکالو،

وزیراعظم کاجیب چور ی سے بھرا ہواہے،مولانا ڈیزل کی کوئی حیثیت ہی نہیں، خطاب میں وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویزخٹک نے پیرکے روز صبح دس بجے کارکنوں کو صوابی انٹرچینج پہنچنے کے احکامات دیتے ہوئے کہا کہ یہ ملک صرف حکمرانوں کا نہیں انکا بھی ہے۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ہمیں اسلام آبادجانے سے نہیں روک سکتا ۔ کل صوابی انٹرچینج پر جمع ہوں گے اور خود بنی گالہ جانے والے قافلے کی قیادت کریں گے۔ پرویزخٹک کا کہنا تھا کہ چور کو چور اور ڈاکو کو ڈاکو کہتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کنٹینرز کی پرواہ نہیں، بنی گالہ کے تمام راستے کھول دیں گے۔ پاکستان تحریک انصاف کے دھرنے میں شرکت کے لیے سندھ سے خواتین کا کفن پوش دستہ اسلام آباد پہنچ گیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں حکمرانوں کو تخت سے اتارنا ہے۔ ملک کو لوٹا جارہا ہے،یہ ملک چوروں، ڈاکوؤں کے لیے نہیں بنا۔پرویزخٹک کا کہنا تھا کہ ایک مقصد کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں۔ پنجاب اوراسلام آباد کی پولیس آئین کی خلاف ورزی کررہی ہے۔ چوہدری نثار بتائیں یہ کون سا قانون ہے،ہمیں پولیس کے ذریعے ڈرایا دھمکایا جارہا ہے۔ روکا گیا تو ہم باغی ہوجائیں گے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…