کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) سینئرسیاستدان سردارنبیل گبول نے بھی تحریک انصاف کے دھرنے کی حمایت کردی ۔تفصیلات کے مطابق سردارنبیل گبول نے کہا ہے کہاسلام آباد کے علاوہ کراچی بھی لاک ڈاؤن ہوسکتا ہے۔ انہوں نے بتایا شاہ محمود قریشی سے بھی میری ٹیلیفون پر بات ہوئی ہے ۔ صرف بنی گالہ نہیں، جہاں دھرنا ہوگا وہاں موجود ہوں گا۔ دھرنے کو روکنے کی کوشش کی گئی تو اسلام آباد اور پاکستان بند ہو جائے گا۔ ساری اپوزیشن کو عمران خان کے ساتھ دیناچاہیے تھاسولوفلائیٹ سے واضح ہوگیاکہ اپوزیشن صرف عمران خان ہیں باقی فرینڈلی اپوزیشن ہیں ،انہوں نے کہاکہ میںلیاری سے 2018کے انتخابات میں حصہ لوں گا۔ انہوں نے کہا ایک غداردوسرے غدار کو سپورٹ کررہا ہے۔ سردارنیبل گبول نے کہاکہ کسی بھی بڑی جماعت میں جمہوریت نہیں ہے بلکہ نادرشاہی حکم کے ذریعے پارٹیاں چل رہی ہیں ۔