’’پی ٹی آئی دھرنا ‘‘ حالات قابو سے باہر ہوگئے ۔۔بڑے پیمانے پر گرفتاریاں 

30  اکتوبر‬‮  2016

اسلام آباد(آئی این پی )اسلام آباد میں بنگش روڈ پر پولیس اور تحریک انصاف کے کارکنوں کے درمیان تصادم کے بعد بنی گالہ جانے کی کوشش کرنے والے پی ٹی آئی کے 150 کارکنوں کو پولیس نے حراست میں لے لیا گیا۔ تحریک انصاف کے 2 نومبر کے دھرنے سے قبل پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کارکنوں کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ جاری ہے جب کہ بنگش روڈ کے ذریعے جانے والے پی ٹی آئی کارکنوں اور پولیس کے درمیان تصادم بھی ہوا۔ تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کیا گیا جب کہ پولیس کی جانب سے آنسو گیس کے شیل فائر کئے گئے۔بعد ازاں پولیس نے زبردستی بنی گالہ جانے کی کوشش کرنے والے50 1افراد کو حراست میں لے لیا۔ تحریک انصاف کے رہنماؤں چوہدری سرور، عظمیٰ کاردار اور اور مسرت چیمہ نے بھی بنی گالہ جانے کی کوشش کی جب کہ پولیس نے عظمیٰ کاردار اور مسرت چیمہ کو پاکستان چوک پر روک لیا۔ اس کے علاوہ بنگش روڈ پر چیکنگ کے دوران تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے خیبر پختونخوا کے وزیر علی امین گنڈا پور کی گاڑی سے اسلحہ، آنسو گیس شیل فائر کرنے والی گن، بلٹ پروف جیکٹس اور گولیاں بھی برآمد ہوئیں جب کہ علی امین گنڈا پور فرار ہو گئے۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…