پیر‬‮ ، 24 فروری‬‮ 2025 

حکومت عمران خان کی بات ماننے کوتیار،ترجمان وزیراعظم نے بڑی پیشکش کردی

datetime 29  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے ترجمان ڈاکٹر مصدق ملک نے پاکستان تحریک انصاف پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے دو نومبر کے احتجاج کیلئے حکومت سے باقاعدہ تحریری درخواست کر کے اجازت لے اور یہ یقین بھی دلائے کہ لاک ڈاؤن نہیں ٗ پرامن اور مخصوص جگہ پر احتجاج ہوگا۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ملک میں جمہوریت ہے اور جمہوری نظام میں پرامن احتجاج ہر شہری اور ہر سیاسی جماعت کا حق ہے جس سے کسی کو نہیں روکا جائے گا لیکن احتجاج کی آڑ میں فساد یا انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز راوالپنڈی میں ہونے والا شیخ رشید کا احتجاج بھی غیر قانونی تھا جس کی انہوں نے انتظامیہ سے کسی قسم کی کوئی اجازت نہیں لی تھی اور اسی وجہ سے ان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ترجمان وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی یا کوئی اور سیاسی جماعت اگر حکومت سے باقاعدہ تحریری درخواست کے ذریعے احتجاج کی اجازت لے تو حکومت اسے نہیں روکے گی بلکہ اسے سیکیورٹی بھی فراہم کرے گی تاہم جب کوئی یہ کہے کہ میں تو نکلوں گا کیونکہ میں نے اعلان کر دیا ہے تو پھر قانون حرکت میں آئے گا۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ دفاع پاکستان کے لوگوں نے اجازت لے کر جلسہ کیا، کسی بھی انتہا پسند جماعت کو جلسے جلوس کی اجازت نہیں دی جائے گی اور فورتھ شیڈول میں شامل افراد کو گرفتار کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے رکاوٹیں عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے لگائی ہیں اور اگر ہم یہ رکاوٹیں ہٹا لیں تو یہ لوگ پہلے کی طرح پھر حملہ آور ہوجائیں گے۔ ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا کہ احتجاج کے دوران عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے حکومت اپنے تمام وسائل بروئے کار لائے گی۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو چاہیے کہ وہ سپریم کورٹ جہاں اس نے کیس دائر کیا ہے اس کے فیصلے کا بھی انتظار کرے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…