اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

تحریک انصاف کی خاتون کارکن کے ہاتھوں ز خمی ہونیوالی پولیس اہلکارکیلئے چوہدری نثار نے اہم اعلان کردیا

datetime 29  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے تحریک انصاف کے یوتھ کنونشن میں خاتون سیاسی کارکن کی طرف سے پتھراؤ کے دوران ساتھی اہلکار کو بچانے والی اسلام آباد پولیس کی خاتون اہلکار اے ایس آئی فرزانہ بیگم کی بہادری کی تعریف کرتے ہوئے 50ہزار روپے انعام اور تعریفی سند دینے کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق اے ایس آئی فرزانہ بیگم نے گذشتہ روز پی ٹی آئی کی جانب سے دفعہ 144کے نفاذ کے باوجود بغیر اجازت منعقد کیے گئے یوتھ کنونشن کے دوران دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ساتھی پولیس اہلکار کو ایک خاتون سیاسی کارکن کی جانب سے پتھر کا نشانہ بننے سے بچایا۔ اس دوران وہ خود بھی زخمی ہوئیں۔ہفتہ کو وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے قانون کی عمل داری کو یقینی بنانے اور دوران ڈیوٹی پیشہ ورانہ ذمہ داری کا مظاہرہ پر انہیں پچاس ہزار روپے انعام اور تعریفی سنددینے کا اعلان کیا۔چوہدری نثار علی خان نے خاتون پولیس اہلکار کی فرض شناسی اور ذمہ دارانہ رویے کو سراہتے ہوئے کہا کہ خاتون پولیس اہلکار کا پیشہ ورانہ رویہ اور فرض شناسی دیگر پولیس اہلکاروں کے لئے قابلِ تقلید ہے

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…