اسلام آباد (این این آئی)پولیس کے لاٹھی چارج سے عمران خان کے کزن کا بیٹا احمد نیازی بھی زخمی ہو گیا،اسلام آباد میں انصاف چوک میں پی ٹی آئی کے کارکنوں کا پتھراؤ، پولیس کی شیلنگ، مظاہرین نے بنی گالہ کی پہاڑیوں کو آگ لگا دی۔ذرائع کے مطابق بنی گالہ میں پولیس اور پی ٹی آرئی کارکنوں میں جھڑپوں جاری رہا پولیس کے لاٹھی چارج سے عمران خان کے کزن کا بیٹا احمد نیازی بھی زخمی ہو گیا احمد نیازی کسی کام کیلئے بنی گالا سے باہر گیا تھا کہ پولیس نے روک لیا ٗتلخ کلامی کے بعد پولیس نے لاٹھی چارج شروع کر دیا جس سے متعدد افراد زخمی ہوگئے ۔