منگل‬‮ ، 13 مئی‬‮‬‮ 2025 

تحریک انصاف کے اہم رہنما دشوار گزار جنگل پارکرکے عمران خان کے پاس جاپہنچے

datetime 29  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی) پی ٹی آئی سندھ کے سینئر نائب صدر حلیم عادل شیخ تمام رکاوٹیں پھلانگ کر بنی گالہ میں چیئرمین عمران خان سے ملنے جاپہنچے،چیئرمین عمران خان سے ملاقات میں شہر کی موجود ہ صورتحال پر بات چیت کی گئی ،جبکہ دشوار گزار جنگلوں کو پھلانگ کر ایک طویل جدوجہد کے بعد وہ اپنے قائد سے جاملے،حلیم عادل شیخ کے ساتھ کراچی سے آنیو الے ساتھیوں میں پی ٹی آئی کے رہنما ڈاکٹر مسرورسیال ،جاوید اعوان ،شیخ اقبال ، مرزا عظیم ،تسنیم زہرا، دعا بھٹو،جمیلہ بلوچ اور دیگر نے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کرکے پولیس کو اپنی جانب متوجہ کیے رکھا جبکہ اس موقع کا فائدہ اٹھا کرحلیم عادل شیخ جنگلوں کے راستے سیڑھیاں لگا کر جنگلہ کراس کرتے ہوئے اپنی منزل پر پہنچنے پر کامیاب ہوگئے ، اس موقع پران کا کہنا تھا کہ چاہے کیسی بھی مشکل ہو کوئی پہاڑ یا چٹان ہو اگر خان نے پکارا ہے تو ہم ضرور جائینگے اس کی چاہے ہمیں کوئی بھی قیمت چکانا پڑے،انہوں نے کہاکہ حکومت ابھی سے ہی ہمارے چند ہزار کارکنوں سے خوفزدہ ہے اگر 2نومبر کو 10لاکھ لوگوں نے اسلام آباد کا رخ کرلیا تو ان کا کیا عالم ہوگا،انہوں نے کہاکہ حکومت نے خود ہی پورے صوبے کو بند کردیا ہے جبکہ خیبر پنختونخوا سے بھی راستے بند کردیئے ہیں جو کہ صوبائی حکومت کی سراسر نااہلی ہے انہوں نے کہا کہ یہ چاہے جتنی بھی رکاوٹیں کھڑی کرلیں چیئرمین عمران خان کے اشارے پر نکلے والے عوامی سمندر کو روک نہیں پائینگے ۔اس وقت پنجاب حکومت کا یہ عالم ہے کہ جہاں وہ کارکنوں کو مار پیٹ رہی ہے اور انہیں گرفتار کررہی ہے وہاں انہوں نے بنی گالہ اور اسلام آباد میں موجود کارکنوں پر بہت سی پابندیاں لگادی ہیں مگر ہم ان کو یہ کہہ دینا چاہتے ہیں کہ وہ کبھی بھی اپنے مزموم عزائم میں کامیاب نہیں ہونگے ،یہ خود ہی عدالتی حکم کی دھجیاں اڑارہے ہیں اور سزا ہمیں دی جارہی ہے ،جبکہ اگر ہم اپنا جلسہ کرتے تو پرامن رہتے مگر ان لوگوں کی دس لاکھ افراد کانام سن کر نیندیں اڑچکی ہیں اور انہیں اپنی حکومت کاخاتمہ ہوتا ہوا دکھائی دے رہاہے ،انہوں نے کہا کہ اب صورتحال بدل چکی ہے عوام کی تعداد دو نومبر کو اس سے بھی زیادہ ہوگی کیونکہ عوام نے کرپٹ اورپانامہ کے چورحکمرانوں کا بوریا بستر گول کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…