اسلام آباد(آئی این پی)نیوزگیٹ سکینڈل،چوہدری نثار کا ہنگامی اقدام،تمام نظریں وزیرداخلہ پر لگ گئیں،وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان نے قومی سلامتی کے منافی شائع ہونے والی خبر کی تحقیقات کے معاملے پر (آج)اتوار کو ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرینگے۔تفصیلات کے مطابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان (آج) اتوار کو پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔وزیرداخلہ قومی سلامتی کے منافی خبر شائع ہونے کے معاملے کی تحقیقات اور وزیر اطلاعات سے وزارت کا قلمدان واپس لئے جانے کے معاملات پر بات کریں گے۔