بدھ‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2025 

اہم صوبے میں مسافرجہاز اغواء کرکے کیا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے؟فضائی دہشتگردی کا خطرہ، ہائی الرٹ جاری

datetime 29  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سندھ میں فضائی دہشتگردی کا خطرے کے باعث الرٹ جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق دہشتگرد ایئرپورٹس اور فضائی اڈاوں پر حملہ کرسکتے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق سندھ پولیس نے حساس اداروں کی اطلاعات پر الرٹ جاری کردیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ دہشتگرد تنظیم کمرشل ہوائی جہازوں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کررہی ہے، ایسے حملوں کی منصوبہ بندی کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دہشتگرد مسافر طیارے کے زریعے ایئرپورٹ، رن وے اور جہازوں تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں، ایئرپورٹس اور ایئربیسز کی سیکیورٹی مزید بڑھائی جائے۔الرٹ کے مطابق دہشتگرد پائلٹس، فلائٹ عملے یا گراؤنڈ اسٹاف کی صورت میں بھی کمرشل جہاز میں داخل ہوسکتے ہیں، فلائنگ کلبز پر زیر تربیت پائلٹس کی سیکیورٹی کلیئرنس یقینی بنائی جائے، پائلٹس سمیت تمام اسٹاف کا انتخاب اور کلیئرنس سیکیورٹی سسٹم کو دیکھتے ہوئے کیا جائے۔خفیہ اطلاعات کی روشنی میں تماتر حفاظتی اقدامات کئے جائیں۔مراسلے میں مزید خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ را کے دہشتگردوں کی جانب سے ائیر پورٹس کو ٹارگٹ کیا جاسکتا ہے، لہذا ائیرپورٹس کڑی نگرانی اور سخت سیکیورٹی کیسا تھ سیاست دانوں کی سیکیورٹی پر توجہ دی جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…