اسلام آباد( آن لائن )2نومبر کا دھرنا روکنے کیلئے اسلام آباد انتظامیہ حرکت میں آگئی ۔ انتظامیہ نے شہر بھر میں پولیس کی 40 چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دیدیں ۔ پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنوں کو بنی گالہ جانے سے بھی روکا جارہا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے دو نومبر کے دھرنے کو ناکام بنانے کیلئے اسلام آباد انتظامیہ بھی حرکت میں آگئی ہے انتظامیہ نے پولیس کی چالیس چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دیکر تحریک انصاف کے کارکنوں کی گرفتاریوں کا ٹاسک سونپ دیا ہے پولیس کے کنٹرول روم سے پولیس کو احکامات دیئے گئے ہیں کہ پولیس گرفتاریاں تیز کریں دوسری جانب پی ٹی آئی رہنماؤں کو بنی گالہ جانے سے روکا جارہا ہے ہفتے کی دوپہر تحریک انصاف کے رہنما عمران اسماعیل ، فیصل وہاڑا اور مراد سعید کو بنی گالہ عمران خان کی رہائش گاہ نہیں جانے دیا گیا اور انہیں رنگ روڈ سے ہی واپس جانا پڑا اس سے قبل تحریک انصاف کے رہنما چوہدری سرور کو بھی بنی گالہ جانے سے روک دیا گیا تھا تاہم تحریک انصاف کے سینئر رہنما ہونے کے باعث انہیں عمران خان کی رہائش گاہ پر جانے کی اجازت دیدی گئی.