کراچی(این این آئی)انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے اشتعال انگیزتقریرکیس میں بانی ایم کیو ایم، فاروق ستاراورخالد مقبول صدیقی کے ایک بارپھرناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت 5نومبرتک ملتوی کردی ہے ۔ہفتہ کوانسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں اشتعال انگیزتقاریرسے متعلق 3 مقدمات کی سماعت ہوئی۔عدالت نے بانی ایم کیو ایم، فاروق ستار، خالد مقبول صدیقی، سلمان مجاہد، رشید گوڈیل، کیف الوری سمیت 50 سے زائد ملزمان کے ایک بار پھرناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے مقدمات کی سماعت 5 نومبرتک ملتوی کردی۔
یاد رہے کہ دوسری جانب ہفتہ کی صبح لانڈھی میں چلنے والے جوئے کے اڈے پرایم کیوایم لندن اورایم کیوایم حقیقی کے کارکنان میں تصادم ،فائرنگ ،ایم کیوایم لندن کے 2کارکنان معمولی زخمی ،تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی صبح لانڈھی تھانے کی حدودلانڈھی نمبرساڑھے چار پیٹرول پمپ والی گلی میں شاہد لانڈھی کے جوئے کے اڈے پرمتحدہ قومی موومنٹ الطاف گروپ اورمہاجرقومی موومنٹ کے کارکنان میں جواکھیلتے ہوئے تلخ کلامی ہوگئی جوشدت اختیارکرگئی اوردونوں گروپوں میں ہاتھاپائی ہوگئی ،مذکورہ واقعے کے کچھ دیربعدمتحدہ قومی موومنٹ کے کارکنان نے مہاجرقومی موومنٹ کے کارکنان پرتشددکیاجس پرحقیقی کے کارکنان نے اسلحہ نکال لیااوران پرفائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں ایم کیوایم الطاف کے 2کارکنان رمیزاورشہریارزخمی ہوگئے
ایم کیو ایم بانی کو عدالت نے گرفتار کرنے کا حکم جاری کر دیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں