اتوار‬‮ ، 29 دسمبر‬‮ 2024 

راولپنڈی میں پولیس شیلنگ سے نومولود کی ہلاکت کا ذمہ دار کون؟عمران خان اور حکومت کا حیرت انگیزردعمل سامنے آگیا

datetime 29  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ راولپنڈی میں پولیس شیلنگ سے نومولود بچے کی ہلاکت پر صدمہ ہوا اس کی ذمہ دار پنجاب حکومت ہے۔جمعہ کو سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں عمران خان نے کہا کہ ہمیں نومولود کی ہلاکت پر صدمہ ہوااور بچے کی ہلاکت کی ذمہ دار پنجاب حکومت ہے، ہمیں عدالتی اجازت کے باوجود پرامن ریلی کی اجازت نہیں دی جارہی ہے جبکہ (ن) لیگ کے پی میں عوام کے پیسے سے ریلی کا انعقاد کرتی ہے ، عمران خان نے کہا کہ نام نہاد جمہوریت غائب ہوچکی ہے اور پی ٹی آئی کے کارکنان پرتشدد کر کے نوازشریف کا آمرانہ اقتدار ظاہر ہوگیا ہے ۔ دریں اثناء

ضلعی انتظامیہ کے ترجمان اور میڈیکل سپرنٹینڈنٹ بے نظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی ڈاکٹر آصف قادر میر نے کہا ہے کہ راولپنڈی میںآنسو گیس کی شیلنگ بچی کی موت کا باعث نہیں بنی ، انہوں نے واضح کیا کہ بچی کو سانس کی تکلیف صبح سے تھی جسے شام سوا چھ بجے بعد ہسپتال لایا گیا اس وقت تک بچی کی موت واقع ہو چکی تھی ۔ہسپتال میں ڈاکٹر نے آنسو گیس کے باعث دم گھٹنے کوموت کی وجہ قرار نہیں دیا ۔ ترجمان نے کہا کہ بچی کی رہائش گورڈن کالج کے علاقے میں ایک محلے میں تھی جو آنسو گیس کی زد میں نہیں تھا۔ انہوں نے کہاکہ بچی کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کو زبردستی آنسو گیس کی شیلنگ سے جوڑا جا رہا ہے جس کا حقائق سے کوئی تعلق نہیں۔

موضوعات:



کالم



صدقہ


وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…