جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

حکومت کا عمران خان کو خط،تفصیلات منظر عام پر آگئیں

datetime 28  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے وفاقی دارالحکومت میں دھرنا اور شہر بند کرنا دفعہ 144 اور عدالتی حکم کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد مشتاق احمد کی جانب سے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ اطلاعات ہیں کہ آپ اسلام آباد بند کرنے جارہے ہیں ٗ ہائی کورٹ نے اسلام آباد بند کرنے کے اعلان پر واضح احکامات جاری کررکھے ہیں اور وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 بھی نافذ ہے، اگر پی ٹی آئی کی جانب سے شہر کو بند کرنے کی کوشش کی گئی تو یہ عدالتی حکم اور دفعہ 144 کی کھلی خلاف ورزی ہوگی، شہر بند کرنے سے امن و امان کی صورتحال خراب ہوجائے گی اس لئے وفاقی دارالحکومت میں قانون کی خلاف ورزی اور امن میں خلل کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔خط کے متن میں مزید کہا گیا کہ سی ڈی اے کی جانب سے جلسہ کرنے کے لئے پہلے سے ہی ایک جگہ مختص ہے، شہر کو بند کرنے سے عوام کی آزادانہ آمد ورفت متاثر ہوگی اور یہ شہریوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے، شہریوں کے جان مال کا تحفظ نا صرف انتظامیہ بلکہ سیاسی جماعتوں کی بھی ذمہ داری ہے، انتظامیہ کسی صورت شہریوں کے حقوق سلب کرنے اور کسی بھی قسم کی غیر قانونی سرگرمیوں کی اجازات نہیں دے گی۔ عمران خان کو ارسال کئے گئے خط کے ساتھ ہائی کورٹ کے فیصلے کی کاپی بھی منسلک کی گئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…