پیر‬‮ ، 12 مئی‬‮‬‮ 2025 

وزیراعظم کیخلاف متنازعہ ریمارکس،معروف ٹی وی اینکر کوبڑی سزاسنادی گئی

datetime 28  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پیمراشکایات کونسل لاہورکا 66واں اجلاس چیئر پرسن ڈاکٹر مہدی حسن کی زیرِ صدارت پیمرا علاقائی دفتر، لاہور میں منعقدہوا۔کونسل نے چینل24کے پروگرام ’کھرا سچ‘مورخہ 21ستمبر 2016ء میں میزبان مبشر لقمان کی وزیر اعظم پاکستان کی حب الوطنی پرغیر ذمہ دارانہ گفتگو کرنے پر دائر کی گئی شکایت کی سماعت کرتے ہوئے چینل پر دس لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔کونسل نے چینل 24کے پروگرام ’کھراسچ‘مورخہ 12ستمبر 2016ء میں قصور کے ایم این اے شیخ وسیم اخترکے خلاف جھوٹی اور بے بنیاد خبر چلانے پر چینل پر دس لاکھ جرمانہ عائد، چینل 24 دونوں کیسوں میں اپنا دفاع کرنے میں نہ صرف نا کام رہی بلکہ کسی بھی قِسم کا ثبوت فراہم کرنے سے قاصر رہا۔کونسل نے انور عزیز کی چینل 24- کے خلاف دائر درخواست کی سماعت شکایت کنندہ کی غیر حاضری کی وجہ سے اگلے اجلاس تک ملتوی کر دی۔کونسل نے میسرز ستارہ کیمیکل انڈسٹریز کی چینل24-کے پروگرام’انوسٹی گیٹر24‘ مورخہ 13مارچ 2016ء میں کمپنی کے خلاف بے بنیاد الزامات لگانے اور ساکھ کو نقصان پہنچانے پر دائر شکایت کی سماعت کرتے ہوئے کونسل نے چینل کو غیر سنجیدہ رویہ اپنانے اور غیر ذمہ دارانہ صحافت کرنے پر چینل پر پانچ لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔ کونسل نے اے آر وائی چینل کے پروگرام “نیوز “6@میں ایم پی اے رانا مشہود کے خلاف من گھڑت اور بے بنیاد خبر چلانے اور کونسل کے احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر چینل پر پانچ لاکھ روپے جرمانہ عائد کردیا۔اجلاس میں دیگر کونسل ممبران بشمول ڈاکٹر صغریٰ صدف، ڈاکٹر مبشر ندیم،ڈاکٹر لبنیٰ ظہیر، جناب افتخار احمدتارڑ اور ڈاکٹر محمد صفدر رحمان(آر جی ایم/سیکرٹری کونسل) نے شرکت کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ بارہ روپے


ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…