اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) خیبرپختونخواحکومت نے وفاقی سیکرٹری داخلہ کوایک مراسلہ لکھاہے کہ وزیراعلی پرویزخٹک اسلا م آبادآناچاہتے ہیں اوران کوانکے عہدے کے مطابق پروٹوکول اورگن مین ساتھ رکھنے کی اجازت دی جائے ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق
خیبرپختونخواحکومت نے وفاقی سیکرٹری داخلہ کوایک مراسلہ لکھاہے کہ وزیراعلی پرویزخٹک اسلا م آبادآناچاہتے ہیں اوران کوانکے عہدے کے مطابق پروٹوکول اورگن مین ساتھ رکھنے کی اجازت دی جائےجس پروفاقی سیکرٹری داخلہ کی طرف سے مراسلے کاجواب دیدیاگیا،جوابی مراسلے میں کہاگیاہے کہ اگروزیراعلی پرویزخٹک سرکاری طورپراسلام آبادآرہے ہیں توان کووزیراعلی کے عہدے کے مطابق پروٹوکول دیاجائے گالیکن اگروہ سیاسی طورپراپنی پارٹی کے احتجاج میں شرکت کےلئے آرہے ہیں توان کے ساتھ بھی وہی سلوک کیاجائے گاجوکہ دوسرے لوگوں سے کیاجارہاہے اوران کووزیراعلی کے طورپرپروٹوکول اورگن مین رکھنے اوراسلام آبادمیں گھومنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔