اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

تحریک انصاف کا دھرنا،شہداء فاؤنڈیشن نے حتمی اعلان کردیا

datetime 28  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)شہداء فاؤنڈیشن آف پاکستان نے پاکستان تحریک انصاف کے دھرنے کی حمایت نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کا موجودہ حکومت کے متعلق موقف درست ہے لیکن ان کا طریقہ کار غیرآئینی اور غیرقانونی ہے،شہداء فاؤنڈیشن صرف ملک میں حکومت کی تبدیلی نہیں چاہتی بلکہ شہداء فاؤنڈیشن کی جدوجہد نظام عدل کے قیام اور اسلام دشمن پالیسیوں کے خلاف ہے،ملکی مسائل کا حل حکومت کی تبدیلی نہیں بلکہ نظام کی تبدیلی میں ہے ،عمران خان اور ان کے اتحادی سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تو بات کرتے ہیں لیکن شہدائے لال مسجد کے متعلق ایک حرف بھی نہیں بولتے،کیا لال مسجد میں شہید ہونیوالے پاکستانی نہیں تھے

۔شہداء فاؤنڈیشن کی مرکزی شوریٰ نے ملک بھر میں رکنیت سازی مہم شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق شہداء فاؤنڈیشن کی مرکزی شوریٰ کا اہم اجلاس آج(جمعہ)کو اسلام آباد میں منعقد ہوا،اجلاس میں تحریک انصاف کے اسلام آباد میں دھرنے کی حمایت کرنے یا نہ کرنے پر غور کیا گیا۔اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ شہداء فاؤنڈیشن اسلام آباد میں تحریک انصاف کے دھرنے کی حمایت نہیں کرے گی۔اجلاس کے بعد ترجمان شہداء فاؤنڈیشن حافظ احتشام احمد نے پالیسی بیان میں کہا ہے کہ’’شہداء فاؤنڈیشن موجودہ حکومت کے متعلق عمران خان کے موقف کو درست سمجھتی ہے لیکن ان کا طریقہ کار غیرآئینی و غیرقانونی ہے،شہداء فاؤنڈیشن کسی بھی غیر شرعی،غیرآئینی و غیرقانونی عمل کا حصہ نہیں بنے گی،

شہداء فاؤنڈیشن ملک میں فقط حکومت کی تبدیلی نہیں چاہتی بلکہ شہداء فاؤنڈیشن کی جدوجہد ملک میں نظام عدل کے قیام اور اسلام دشمن پالیسیوں کے خلاف ہے،عمران خان ملکی مسائل کے حل کیلئے صرف حکومت کی تبدیلی چاہتے ہیں جبکہ شہداء فاؤنڈیشن کا موقف ہے کہ ملکی مسائل کے حل کیلئے نظام کی تبدیلی ضروری ہے،عمران خان ملک میں احتساب اور انصاف کی تو بات کرتے ہیں مگر ان کا اپنا ترز عمل اس کے خلاف ہے،وہ اور ان کے اتحادی سانحہ ماڈل ٹاؤن کے چودہ شہداء کے خون کا حساب تو مانگتے ہیں مگر شہدائے لال مسجد و جامعہ حفصہ کے متعلق ایک حرف بھی نہیں بولتے،کیا لال مسجد میں شہید ہونے والے پاکستانی نہیں تھے،عمران خان جب ماڈل ٹاؤن کے شہداء کی بات کرتے ہیں تو ان کے دائیں بائیں وہ لوگ کھڑے ہوتے ہیں کہ جن کے ہاتھ شہدائے لال مسجد کے خون سے رنگین ہیں،لہٰذا شہداء فاؤنڈیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ تحریک انصاف کے دھرنے کی نہ تو حمایت کی جائیگی اور نہ ہی اس میں شرکت،شہداء فاؤنڈیشن کی مرکزی شوریٰ نے ملک میں نظام عدل کے قیام اور شہدائے لال مسجد کے ورثا کو انصاف دلانے کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا آعادہ کرتے ہوئے شہداء فاؤنڈیشن کو ملک بھر میں منظم کرنے کا فیصلہ کیا ہے،اس مقصد کے لئے ملک بھر میں شہداء فاؤنڈیشن کی رکنیت سازی مہم شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…