راولپنڈی (این این آئی)راولپنڈی کے علاقے کمیٹی چوک پر نامعلوم افراد نے حکومت کی جانب سے لگائے گئے کنٹینر کو آگ لگادی۔انتظامیہ کے مطابق کمیٹی چوک کے بعد مشتعل مظاہرین نے لیاقت باغ کے قریب بھی کنٹینرکوآگ لگادی ٗ
پولیس مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس کا استعمال کیا ذرائع کے مطابق اسلام آباد اور راولپنڈی میں حالت بدستور کشیدہ رہی اور مظاہرین کی بڑی تعداد کمیٹی چوک پرموجود تھی اس کے علاوہ انتظامیہ نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کی رہائش گاہ لال حویلی جانے والے تمام راستوں کو کنٹینر لگاکر بندکردیا ۔