اتوار‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2025 

راولپنڈی تشدد،بڑی قربانیاں درکار ہونگی۔۔! طاہر القادری بھی میدان میں آگئے

datetime 28  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن /لاہور(این این آئی )پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ گزشتہ دو روز کے واقعات ملکی تاریخ کا سیاہ باب ہیں،ماڈل ٹاؤن کے قاتلوں نے اپنے ناجائز اثاثوں کے تحفظ کیلئے مزید سانحات برپا کرنے کی ٹھان رکھی ہے، اگلا کریک ڈاؤن میڈیا کے خلاف ہو گا۔عمران خان اور شیخ رشید نے کیا جرم کیا کہ ان پر اپنے ہی وطن کی زمین تنگ کی جارہی ہے، راولپنڈی کی سڑکوں پر جمہوریت کو گھسیٹا اوربیٹیوں کے منہ پر تھپڑ مارے جارہے ہیں،ہماری دو بیٹیوں تنزیلہ اور شازیہ کو شہید کرنے والے قاتلوں کو سزا مل جاتی تو مزید کسی بیٹی پر غیر ہاتھ نہ اٹھتا،اگر غنڈہ گردی ،لوٹ مار ،شہریوں کی تذلیل اور انہیں انصاف اور آزادی اظہار کے حق سے محروم رکھنے کا نام جمہوریت ہے تو ایسی جمہوریت پر سو بار لعنت۔کیا ملکی اداروں کا کام سیاست کے کرپٹ کرداروں کو تحفظ دینا رہ گیا ہے؟

وہ گزشتہ روز لندن میں مقامی تنظیمی عہدیداروں کے ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا کہ شریف برادران اپنے ناجائز اقتدار اور اثاثوں کو تحفظ دینے کیلئے کسی حد تک بھی گر سکتے ہیں۔سانحہ ماڈل ٹاؤن اس کی ایک بڑی مثال ہے۔یہ قاتل برادران چاہتے ہیں کہ ہم ملکی خزانہ لوٹیں یا بے گناہوں کو دن دیہاڑے قتل کریں افواج پاکستان کو بدنام کریں یا عدالتوں پر حملے کریں ،ضمیروں کی بولیاں لگائیں یا غریب عوام کو بنیادی سہولتیں دینے کی بجائے قومی دولت لوٹ مار کے منصوبوں پر خرچ کریں کوئی ان کے فیصلوں کو چیلنج کرنے والا نہ ہو۔کوئی ادارہ ان سے سوال کرنے والا نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ ملکی صورتحال پر پوری نظر ہے

۔دونوں جماعتوں کے درمیان رابطہ ہے مناسب وقت پر اپنا فیصلہ سنا دوں گا تاہم اب قاتل اقتدار کی بیساکھیاں بننے والے پولیس سمیت حکومت کے جملہ ماتحت اداروں کے سربراہان بھی اپنے انجام کو پہنچیں گے۔حکومت مافیا کا روپ دھار چکی ہے ۔سیاسی آزادیاں سلب کر لی گئیں ۔کسی ادارے میں اتنی جرأت نہیں کہ وہ ان قاتلوں سے پوچھے کہ ماڈل ٹاؤن میں 100 لوگوں کو گولیوں کیوں ماریں، ملکی دولت لوٹ کر لندن میں محلات کھڑے کیوں کیے اور اس لوٹ مار کا جواب کیوں نہیں دیتے۔انہوں نے کہا کہ عوام نے ان قاتلوں کو اپنے اوپر مسلط کیا اب ان سے جان چھڑانے کیلئے بڑی قربانیاں درکار ہونگی۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…