اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

رینجرز کی کارروائی،بھارت پا کستان ا سمگلنگ کی بڑی کوشش ناکام،کیا کچھ لایاجارہا تھا؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 28  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان رینجرز پنجاب کے بہادر اور مستعدجوانوں نے قصور سیکٹر میں کیلون کے مقام پربھا رت کی طر ف سے انڈین شرا ب اور اسلحہ پا کستان ا سمگل کر نے کی کو شش نا کا م بنا دی ، فائرنگ کے تبادلے میں دو اسمگلر ہلاک ، دو اندھیرے اور جھاڑیوں کو فائدہ اٹھائے ہوئے بھارت کی جانب فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ، 100سے زائدبوتل بھارتی شراب،2موبائل فون اور اسلحہ اپنے قبضہ میں لے لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز نصف شب کے قریب بھارت کی جانب سے چند افراد کی مشکوک حرکات و سکنات دیکھی گئیں۔ پنجا ب رینجر ز کے چوکناجوانوں کے للکا رنے پر مشتبہ افر اد نے فائرنگ شروع کر دی ۔ پاکستان رینجرز (پنجاب) کی جوابی فائرنگ سے دواسمگلر موقع پر ہلاک ہو گئے جبکہ دو اسمگلراندھیرے اور جھاڑیوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے بھارت کی جانب فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔علاقہ کی تلاشی کے دوران پاکستان رینجرز (پنجاب) کے جوانوں نے 100سے زائدبوتل بھارتی شراب،2موبائل فون اور اسلحہ اپنے قبضہ میں لے لیاجبکہ مارے جانے والے اسمگلروں کی لاشیں تفتیش کے لئے مقامی حکام کے حوالے کر دی گئیں۔اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں لیکن ابتدائی تحقیقات سے عیاں ہے کہ سرحد کے آر پاراسمگلروں کی آمد ورفت میں کوئی رکاوٹ نہیں، جو کہ بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس کی ایما کے بغیر ممکن نہیں۔اس سے پتہ چلتا ہے کہ بھارت کو ہیروئن کی اسمگلنگ میں بھی ملتا جلتا طریقہ اپنایاجاتا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل پاکستان رینجرز (پنجاب)میجر جنرل عمر فاروق برکی نے پنجاب رینجرز کے جوانوں کی فوری اور مؤثر کارروائی اور فرض شناسی کو سراہااور اس ناپاک دھندے کا قلع قمع کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…